اسلام آباد (آئی ایم ایم)پاک پی ڈبلیو ڈی کی بندش کے خلاف پاک پی ڈبلیو ڈی کے آفیسرز آفیشلز اور منٹیس سٹاف نے ڈائریکٹر جنرل آفس میں احتجاجی مظاہرہ کیا جسمیں تمام اہم اداروں بشمول سپریم کورٹ آف پاکستان، الیکشن کمیشن آف پاکستان، منسٹرز انکلیو اور دیگر جگہوں کے ملازمین نے بھرپور شرکت کی- اس موقع پر بات کرتے ہوئے مقررین نے گورنمنٹ کے یکطرفہ غیر منصفانہ اور ظالمانہ فیصلہ کی بھرپور مذمت کی اور اس بات کا عیادہ کیا کہ یہ احتجاج حکومت وقت کے فیصلے کو واپس لینے تک جاری رہے گا اور اس کا دائرہ کار دوسری عمارت اور شہروں تک بھی بڑھایا جائے گا-