اسلام آباد کو موسمیاتی تبدیلیوں سے بچانے کے لیے ماحول دوست توانائی اپنانے کے اقدامات قابل تحسین ہیں، معاون وزیراعظم

اسلام آباد(آئی ایم ایم) وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم نے کہا ھے کہ پاکستان کے دوسرے شہروں کو چاہئے کہ وہ اسلام آباد کے موسمیاتی ایکشن ماڈل پر عمل کریں۔اتوار کو اپنے ایک ںیان میں انھوں نے اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کے ماحولیاتی تبدیلی کے خطرے کے پیش نظر ماحول دوست توانائی پر منتقلی کے لیے شروع کردہ اقدامات کی تعریف کی ہے ۔وزیراعظم کی معاون نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے سی ڈی اے کی انتظامیہ کو مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک منفرد حل تجویز کیا ہے جس پر عمل کرکے اسلام آباد کی ہوا کے معیار کو بہتر بناکر اسے بین القوامی سطح پر ایک سیاحتی مقام کے طور پر پیش کیا جا سکتا ھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت اسلام آباد کی ہوا کا معیار پی ایم 2.5 پر ہے جو کہ ڈبلیو ایچ او کے عبوری اہداف سے زیادہ ہے اور مسلسل بدتر ہوتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجوزہ حل نہ صرف دارالحکومت میں ہوا کے معیار کو بہتر بنائے گا بلکہ صحت کے خطرات کو بھی کم کرے گا اور مزید بین الاقوامی سیاحوں کو بھی راغب کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے وفاقی شہر اور اس کی ملحقہ علاقوں کے لئے الیکٹرک بس سروس، کلائمیٹ چینج فنڈ (سی سی ایف )، مارگلہ ہلز فنڈ (ایم ایچ ایف ) اور کاربن کریڈٹ پروگرام (سی سی پی ) جیسی مختلف پالیسیاں اور اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں۔

ان اقدامات کو سراہتے ہوئے، رومینہ خورشید نے آئی سی ٹی خطے میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا ھے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدامات آب و ہوا کے معیار کو بہتر کرنے میں اھم کردار ادا کریں گے جو دارالحکومت اور اسکےملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کے لیے ایک سرسبز اور پائیدار مستقبل کا پیش خیمہ ثابت ھونگے۔انہوں نے تسلیم کیا کہ آئی سی ٹی میں حال ہی میں شروع کی گئی الیکٹرک بس سروس، ماحولیاتی تحفظات کو دور کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہےاور کہا کی یہ بسیں فضا میں آلودگی نہیں چھوڑتی بلکہ یہ روایتی ڈیزل بسوں کے مقابلے میں گرین ہاوس گیسوں کے اخراج اور شور کی آلودگی کو کم کرتی ہیں۔

مختلف مطالعات کا حوالہ دیتے ہوئے، انھوں نے یہ بھی ذکرکیا کہ الیکٹرک بسیں ڈیزل بسوں کے مقابلے میں لائف سائیکل کے اخراج کے لحاظ سے 2.5 گنا زیادہ بہتر ہو سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی سی ایف، اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ھے جو آئی سی ٹی میں ماحولیاتی تحفظات کو دور کرنے میں مدد کرے گا۔موسمیاتی تبدیلی کے اقدام کے حصے کے طور پر سی سی پی کا حوالہ دیتے ہوئے، وزیراعظم کی معاون نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت دارالحکومت میں 2000 سے لے کر 10000 کنال پر 4 سے 5 ملین درخت لگائے جائیں گے۔

رومینہ نے کہا کہ ایم ایچ ایف کے ذریعے مارگلہ کی پہاڑیوں میں تفریحی مقامات سے حاصل ہونے والی آمدنی کا 1.5 فیصد مختص کیا جائے گا تاکہ سی پی پی کے اقدام کے پائیدار ہدف کو حاصل کیا جا سکے۔کوآرڈینیٹر نے دیگر شہروں کی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ قابل تجدید توانائی، پائیدار ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کو ترجیح دیتے ہوئے آب و ہوا کے اقدامات میں اسلام آباد کی پیروی کریں۔

تازہ ترین

November 27, 2024

تنظیم مغلیہ پاکستان کے قائد کی سندس فا ئونڈیشن آمد، بچوں میں تحائف تقسیم کئے

November 26, 2024

ملک کے سیاسی حالات، احتجاج اور راستوں کی بندش پر کاروباری برادری پھٹ پڑی

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ