یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کا دھرنا جاری

اسلام آباد(آئی ایم ایم)یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش کے خلاف یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین سات دن سے اسلام آباد میں دھرنا دے رہے ہیں۔ملازمین یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش، 2021، 2022، 2023 اور 2024 بجٹ میں بڑھائی گئی تنخواہوں میں اضافہ اوربقایاجات کی ادائیگی، ملازمین کی ریگولرائزیشن، گریجویٹی کا نوٹیفکیشن اور دیگر مطالبات کے حل کیلئے دھرنا دے رہے ہیں۔ملازمین کا کہنا ہے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن حکومت سے اخراجات کی مد میں کوئی فنڈز نہیں لیتی بلکہ سارے اخراجات بشمول ملازمین کی تنخواہیں یوٹیلیٹی سٹورز خود برداشت کرتی ہیں
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن مکمل خود کفیل ادارہ ہے۔

حکومت کی طرف سے دی جانے والی سبسڈی پر بھی سروس چارجز نہیں لیتے بلکہ ایک قومی خدمت کے تحت سروسز فراہم کی جاتی ہیں۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن سالانہ اربوں روپے کی ٹرن اوور پر سیلز اینڈ پرچیز پر اور ملازمین کے انکم ٹیکس کی مد میں اربوں روپوں کا ٹیکس حکومتی خزانے میں جمع کرتی ہے ۔اس وقت بھی وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے 8 ارب سے زائد فنڈز جو سبسڈی کی مد میں ادا ہونے ہے روک رکھے ہیں۔

جبکہ ایف بی آر نے بھی یوٹیلیٹی سٹورز کے 4 ارب سے زائد ریفنڈ ادا نہیں کیے۔حکومت کی طرف سے ملازمین کے وفد کو پیر تک کا ٹائم فریم دیا گیا تھااور یوٹیلیٹی سٹورز کو بند نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔کل وفاقی حکومت اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ملازمین کے درمیان فائنل مذاکرات متوقع ہیں۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ملازمین کا کہنا ہے کہ ا گر حکومت مطالبات منظور نہیں کرتی تو ہمارا دھرنا/احتجاج جاری رہے گا اور ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز بند رہینگے۔

تازہ ترین

January 18, 2025

وزیرِ اعظم کی موسمیاتی تبدیلی کی معاون رومینہ خورشید عالم اور ایف سی سی آئی کے درمیان سبز کاروباری حکمت عملیوں پر بات چیت

January 17, 2025

پاکستان کے شایان آفریدی نے آئی ٹی ایف ایشیا 14 اور انڈر ڈویلپمنٹ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

January 17, 2025

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ایرانی سفیر رضا امیری مغدام کی ملاقات

January 16, 2025

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی ایرانی سفیر سے ملاقات، زرعی تعاون بڑھانے پر گفتگو

January 16, 2025

چینی سرمایہ کاروں کے وفد کا آئی سی سی آئی کا دورہ، پاکستان میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر