سید علی شاہ گیلانی کی کشمیری عوام کے جائز مقصد کے لیے انتھک محنت اور قربانیاں ہمارے دل و دماغ میں ہمیشہ نقش رہیں گی، آصف علی زرداری

اسلام آباد (آئی ایم ایم)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم غیر قانونی طور پر بھارتی زیرِ تسلط جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے حقوق کے لیے عظیم کشمیری رہنما، سید علی شاہ گیلانی کی جراتمندانہ جدوجہد کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ وہ دہائیوں تک امید اور مزاحمت کا چراغ بنے رہے اور بے شمار کشمیریوں کو خودارادیت کی جدو جہد میں ثابت قدم رہنے کا حوصلہ دیا۔ کشمیری عوام کے جائز مقصد کے لیے ان کی انتھک محنت اور قربانیاں ہمارے دل و دماغ میں ہمیشہ نقش رہیں گی۔ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار صدر مملکت آصف علی زرداری نے کشمیری حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کی تیسری برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا ۔ صدر مملکت نے کہا کہ سید علی شاہ گیلانی ایک عظیم رہنما تھے اور جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے لیے ان کا عزم غیر متزلزل تھا۔ قابض بھارتی افواج کی جانب سے نظر بندی اور قید و بند کی صعوبتوں کے باوجود، وہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کیلئے آواز اٹھاتے رہے۔ قید و بند سمیت اُن کی ذاتی مشکلات ان کے عزم کو کمزور نہ کر سکیں اور نہ ہی وہ اپنے مشن سے پیچھے ہٹے۔ انہوں نے کہا کہ گیلانی صاحب نے ہمیشہ اپنی توجہ حتمی مقصد پر مرکوز رکھی اور کبھی بھی کشمیری عوام کو ان کے بنیادی حق خودارادیت کی جدو جہد سے ہٹنے نہیں دیا۔

سید علی شاہ گیلانی کا ورثہ ایک طاقتور محرک ہے جو آج بھی کشمیری عوام کو تحریک دیتا ہے۔ ان کی قیادت اور جبر کے خلاف ثابت قدمی نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی عوام پر گہرے نقوش چھوڑے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ آج ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ سید علی شاہ گیلانی اور بے شمار دیگر افراد کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔ میں اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان ان کی جائز جدوجہد کے لیے اپنی اخلاقی، سفارتی، اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا – آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمیں سید علی شاہ گیلانی کی مثالی بہادری اور آزادی و انصاف کے اصولوں سے ان کی غیر متزلزل وابستگی سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سید علی شاہ گیلانی پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔ آمین

تازہ ترین

September 21, 2024

جبری تبدیلی مذہب عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،فرحت اللہ بابر

September 21, 2024

ملک میں قوانین موجود ہیں آپ فتووں کی فیکٹریاں نہیں لگا سکتے،حنیف عباسی

September 21, 2024

بلاول بھٹوکی36 ویں سالگرہ، ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں کیک کاٹاگیا

September 21, 2024

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 2 اکتوبر کی بعد از دوپہر کو خصوصی چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعہ لندن سے براستہ دوبئی ملتان پہنچے گی

September 21, 2024

اینٹی نارکوٹکس فورس نے جنوبی پنجاب میں اہم کاروائی کی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی