وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام ٹورنٹو، کینیڈا میں کشمیری ڈائسپورا سے خطاب

ٹورنٹو، کینیڈا(آئی ایم ایم) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ میں خود کو کشمیری سمجھتا ہوں۔بطور وزیر میری اولین ترجیح ہر فورم پر کشمیر کی صحیح طریقے سے وکالت کرنا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ قائد محمد نواز شریف خود کشمیری ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور تمام بین الاقوامی فورمز میں اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کی موثر وکالت کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی آمد پر شرکاء نے کھڑے ہو کر داد دی۔ انہوں نے پاکستان زندہ باد اور مسلم لیگ ن کی قیادت زندہ باد کے نعرے لگائے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض افواج نے متعدد کشمیریوں کو شہید اور زخمی کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے لوگ ہمارے ملک کے محافظ ہیں۔

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ دنیا کشمیر اور فلسطین میں ہونے والے مظالم کا نوٹس لے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو پہلے پاکستان پھر سیاست کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت ملک میں معاشی استحکام لانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا کہ اخراجات کم کرنے اور معاشی استحکام لانے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معیشت یا دفاع پر سیاست مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری آرہی ہے۔

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پاکستان اور بالخصوص موجودہ حکومت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے جائز اور منصفانہ مقصد کی بلاامتیاز اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ بھارت کا وحشیانہ اور سفاکانہ قبضہ نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ بنیادی حقوق اور آزادیوں کے عالمی سطح پر تسلیم شدہ اصولوں کا بھی مذاق اڑایا جاتا ہے۔ سات دہائیوں سے زائد بھارتی قبضے کے باوجود، جس میں پانچ سال مسلسل فوجی محاصرے اور میڈیا بلیک آؤٹ شامل ہیں، بھارت کشمیری عوام کی آواز کو خاموش کرنے میں ناکام رہا ہے۔

پاکستانی عوام کشمیر میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں کو ختم نہیں کرتا اگست کے اپنے غیر قانونی اقدامات کو منسوخ نہیں کرتا۔بھارت کی طرف سے کشمیریوں کو ان کا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت دینے سے انکار کے جنوبی ایشیا اور اس سے آگے کے لیے سنگین مضمرات ہیں۔ پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کے جائز اور منصفانہ مقصد کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

یہ پاکستان کا اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے پختہ عزم اور وعدہ ہے کہ ہم ہر فورم پر ان کی آواز اس وقت تک بلند کریں گے جب تک دنیا ایکشن نہیں لیتی.وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا ممتاز کشمیری راہنما سید علی شاہ گیلانی کو تیسری برسی پر خراج عقیدت, کہا کہ سید علی گیلانی ’ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے‘ کی نعرے کی گونج بن کر کشمیر سمیت پوری دنیا میں گونج رہے ہیں-
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ سید علی گیلانی نظریاتی تحریک کا نام اور ہر کشمیری کے دل کی دھڑکن ہیں-اس موقع پر راجہ شفیق چیئرمین کشمیر کمیٹی کینیڈا، کمیونٹی لیڈر مرتضی جوئیہ ، کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر شاہ فیصل کاکڑ،، راجہ محمد شفیق ، ممبر پارلیمنٹ کینیڈا شفقت علی ، پیر عدنان بودلہ ، صدر مسلم لیگ ن کینیڈا سہیل وڑائچ ،ڈاکٹر اضرب ، ریجنل کونسلر سمی اعجاز ، کونسل جنرل خلیل احمد باجوہ اور دیگر کشمیری رہنما بھی موجود تھے۔

تازہ ترین

January 18, 2025

وزیرِ اعظم کی موسمیاتی تبدیلی کی معاون رومینہ خورشید عالم اور ایف سی سی آئی کے درمیان سبز کاروباری حکمت عملیوں پر بات چیت

January 17, 2025

پاکستان کے شایان آفریدی نے آئی ٹی ایف ایشیا 14 اور انڈر ڈویلپمنٹ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

January 17, 2025

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ایرانی سفیر رضا امیری مغدام کی ملاقات

January 16, 2025

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی ایرانی سفیر سے ملاقات، زرعی تعاون بڑھانے پر گفتگو

January 16, 2025

چینی سرمایہ کاروں کے وفد کا آئی سی سی آئی کا دورہ، پاکستان میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر