گوجرانولہ(آئی ایم ایم)ناصر خان مروت نیشنل لیبر فیڈریشن ضلع گوجرانولہ کے جنرل سیکرٹری مقرر حلف برداری تقریب کا انعقاد مزدور تنظیموں کا خیر مقدم نیشنل لیبر فیڈریشن ضلع گوجرانولہ کے صدر رانا عبد الجبارنے مرکزی صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان شمس الرحمن سواتی اور صوبائی صدر امین منہاس کی مشاورت سے ناصر خان مروت کو ضلع گوجرانولہ کا جنرل سیکرٹری مقرر کردیا،مرکزی صدر نیشنل لیبر فیڈریشن شمس الرحمن سواتی نے حلف لیا گیا
مرکزی صدر نیشنل لیبر فیڈریشن شمس الرحمن سواتی ،نیشنل لیبر فیڈریشن ضلع گوجرانولہ کے صدر رانا عبد الجبار،صوبائی صدر امین منہاس، رانا ندیم احمداور لوکل مزدور تنظیموں کے نمائندوں نے بھی حلف برداری تقریب میں شرکت کی اور فیصلہ کو سراہتے ہوئے مشترکہ طور پر مزدور حقوق کے لیے عزم کا اظہار کیا، نیشنل لیبر فیڈریشن ضلع گوجرانولہ کے جنرل سیکرٹری ناصر خان مروت نے کہا کہ این ایل ایف مزدوروں کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے، مزدوروں کے مسائل حل کرنے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، مہنگائی نے لوگوں کو خود کشی پر مجبور کردیاانہوں نے مزید کہا کہ استحصالی طبقہ سے نجات حاصل کئے بغیر ملک ترقی کرے گا نہ مزدوروں کے مسائل حل ہونگے، این ایل ایف ہی آپ کے اور مظلوم لوگوں کے مسائل حل کراسکتی ہے۔