پشاور(آئی ایم ایم)گورنر خیبر پختون خواہ فیصل کریم کنڈی نے صوبہ بھر کے یونیورسٹیوں میں وویمن امپاورمنٹ کو یقینی بنانے کے لیئے احکامات جاری کر دیئے گورنر خیبرپختونخوا کی ہدایات پر پرنسپل سیکرٹری نے صوبہ بھر کی یونیورسٹیوں کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چانسلر / گورنر خیبر پختونخوا نے خواتین کی سنڈیکیٹ اور سینٹ میں ایکٹ کے مطابق نمائندگی نہ ہونے تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس پر فوری عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں پرنسپل سیکرٹری کے خط کے مطابق یونیورسٹیز ایکٹ 2012 کے سیکشن19(7) اور 22(3A) کے مطابق تمام یونیورسٹیوں میں سنڈیکیٹ اور سینٹ میں تین تین خواتین کی نمائندگی ضروری ہے.
مگر خیبر پختون خواہ کی یونیورسٹیز میں اس شق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے جو زیادتی اور وویمن ایمپاورمنٹ کے اقدامات کے منافی ہے انہوں نے یونیورسٹیز کو ہدایت کی کہ فوری طور پر تمام یونیورسٹیز اپنی سینٹ اور سنڈیکیٹ میں تین تین خواتین کی نمائندگی کو یقینی بنائیں تاکہ معاشرے کے تمام طبقات کو حق نمائندگی حاصل ہو اور خواتین کی معاشرے میں امپاورمنٹ کو یقینی بنایا جا سکے انہوں نے یہ ہدایت جاری کی کہ 15 دن کے اندر نوٹیفیکیشن پر عمل درامد یقینی بنایا جائے.