خیبر (آئی ایم ایم)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر رائے مظہر اقبال کے احکامات پر ایس پی انویسٹیگیشن روح الامین کاورسک کنال ملاگوری ذگہ ٹنل کا دورہ،چائنیز کو فل پروف سیکورٹی فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او خیبر کے احکامات پر ایس پی انوسٹیگیشن روح الامین نے ایس ایچ او ملاگوری شاہ خالد کے ہمراہ ورسک کنال ذگہ ٹنل کا دورہ کیا۔چائینیز انجنئیر سے ملاقات کی اور سیکورٹی کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کیں گئی سی سی ٹی وی کیمروں سمیت نفری کی حاضری چیک کی گئی جوانوں کو موجودہ حالات کے پیش نظر ہروقت ہائی الرٹ رہنےکے ہدایت دی گئی سکیورٹی کی مجموعی صورتحال کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔
دورہ کا مقصد سکیورٹی انتظامات کو مزید موثر بنانا ہے۔ انہوں نے داخلی و خارجی راستوں پر قائم ناکہ بندیوں کا بھی جائزہ لیا۔ اور ناکہ بندی پرموجود پولیس افسران و اہلکاروں کو موجودہ حالات کے پیش نظر اپنی تحفظ کی خاطر ہلمٹ و جیکٹ کے استعمال سمیت سیکورٹی کے حوالے سے ضروری احکامات جاری کئے۔