عوام کو متحد کرکے ظالم جاگیردار اور کرپٹ سرمایہ دار کا مقابلہ کریں گے،امیر جماعت اسلامی

لاہور(آئی ایم ایم)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ عوام کو متحد کرکے ظالم جاگیردار اور کرپٹ سرمایہ دار کا مقابلہ کریں گے،قوم پرستی کی بنیاد پر تقسیم ناقابل قبول ہے۔پاکستان کسی جرنیل،بیوروکریٹ یا سیاستدان کا نہیں،ریاست کا مطلب فوج اور عدلیہ نہیں بلکہ عوام ہے۔ن لیگ،پی پی فارم سینتالیس کی بنیاد پر اقتدار میں قابض ہیں،ان سیاسی جماعتوں میں جمہوریت نہیں بلکہ پیسے کی بنیاد پر شمولیتیں ہوتی ہیں۔ملک پر مسلط اشرافیہ نے مڈل کلاس کا بھی جینا دوبھر کیا ہے۔اہل بلوچستان کا مقدمہ مینار پاکستان میں لڑیں گے۔مجتمع ہو کرپرامن سیاسی مزاحمت جاری رکھیں گے۔ آج سے حق دو عوام کوتحریک کے دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز کررہے ہیں،ہر خاص و عام کو دعوت دیتا ہوں کہ جماعت اسلامی کے ممبر بنیں،ظلم کے خاتمے،عدل کے قیام اور طبقاتی نطام سے چھٹکارا پانے کے لیے ہمارے دست و بازو بنیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوہر ٹاؤن لاہور میں ممبر شپ مہم کے افتتاح اور اجتماعی ناشتے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل امیر العظیم،سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف،امیر لاہور ضیاء الدین انصاری،نائب امیرپنجاب وسطی وقاص احمد بٹ،امیر غربی لاہور عبدالعزیز عابد،امیرزون عبدالقیوم گجر و دیگر ذمہ داران موجود تھے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اس وقت واحد جماعت اسلامی ہے جو عوام کی نمائندگی کررہی ہے،بنیادی حقوق کی بات کرتی ہے،خدمت جماعت اسلامی کی بنیاد میں شامل ہے لیکن بدقسمتی کے ساتھ یہاں حکومت اور اپوزیشن دونوں کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ اپنی باری کا انتظار کرو اور اقتدار میں آکر لوٹ کھسوٹ کرو، حالات اس قدر سنگینی اختیار کرچکے ہیں کہ تعلیمی ادارے منشیات کے اڈے بن چکے،دو کروڑ باسٹھ لاکھ بچے سکول نہیں جاتے،74فیصد نوجوان ملک چھوڑ کر جانا چاہ رہے۔مہنگائی،بیروزگاری کے باعث لوگ خودکشی کررہے۔بجلی کے بل بم بن چکے ہیں،صحت کی سہولیات میسر نہیں،تعلیم مہنگی جبکہ روزگار کے مسائل بڑھ رہے ہیں۔

امیر جماعت نے کہا کہ مایوس ہو کر گھر بیٹھنا مسائل کا حل نہیں،ایسے کچھ حاصل نہیں ہوگا،جدوجہد کا آغاز ہوچکا ہے۔طلبہ،نوجوان،خواتین،مزدور،کسان ہر طبقہ سے بات کریں گے اور حقوق کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ قیام پاکستان سے لے کر آج تک جماعت اسلامی میدان میں کھڑی ہے، خدمت کا کام ہو یا نوجوانوں کی تربیت،زلزلہ ہو یا سیلاب،نظریاتی ہو یا جغرافیائی لڑائی ہم نے ہر وقت قربانیاں دی ہیں۔ہم نے پاکستان کے ٹیلنٹ کو ضائع ہونے نہیں دینا،بنو قابل کے زیر اہتمام ملک بھر میں فری آئی ٹی کورسز کا دائرہ وسیع کریں گے اور ڈگری پروگرام تک لے کر جائیں گے۔ ان شاء اللہ پاکستان کو آگے لے کر جائیں گے،مثالی ریاست بنائیں گے

حافظ نعیم الرحمن نے خواتین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں،مختلف این جی اوز کسی خاص دائرے میں خواتین کے حقوق کی بات کرتی ہیں۔جماعت اسلامی خواتین کے تحفظ،تعلیم،روزگار اور عزت کے حوالے سے قانون سازی کرے گی،باعزت ٹرانسپورٹ،درس و تدریس جیسے ایشوز پر کام کریں گے اور بہن بیٹی کو وراثت میں حصہ نہ دینے والوں کو ملازمت، نوکری اور نمائندگی کا حق نہیں ملے گی۔

تازہ ترین

September 22, 2024

صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں الجزیرہ ٹی وی دفتر پر دھاوا بول دیا، دفتر بند کرنے کا حکم

September 22, 2024

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ/ضلعی انتظامیہ ان ایکشن

September 22, 2024

سپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ احمد حسن رانجھا کا پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کا دورہ

September 22, 2024

پاکستانی عوام بوسنیا کی جد و جہد آزادی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی

September 21, 2024

جبری تبدیلی مذہب عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،فرحت اللہ بابر

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی