پاکستان کی بقاء کے لئے ہم سب کو مل کر دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوشش اور مشترکہ لائحہ عمل بنانے کی ضرورت ہے،مخدو سید احمد محمود

لاہور(آئی ایم ایم)سابق گورنر پنجاب و پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدو سید احمد محمود نے کہا ہے کہ پاکستان کی بنیاد بھائی چارئے امن اتحاد اور ایمان پر رکھی گئی ہے پاکستان کی بقاء کے لئے ہم سب کو مل کر دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوشش اور مشترکہ لائحہ عمل بنانے کی ضرورت ہے، یہ بات انہوں نے جنوبی پنجاب کے پارٹی رہنماوں سے مخدوم ہاوس لاہور میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی جبکہ اس موقع پر جنوبی پنجاب کے چیف کوارڈینیٹر عبدالقادرشاہین اور سید عطاء حیدر گیلانی بھی موجود تھے.پارٹی صوبائی صدر جنوبی پنجاب نے کہا کہ ریاست پاکستان کسی بھی قسم کی دہشت گردی فرقہ پرستی اور تقسیم کا متحمل نہیں ہوسکتی، ملک میں امن و امان کے قیام دہشت گرد عناصر کی حوصلہ شکنی اور بھائی چارئے کے فروغ کیلئے ایک قوم ہونے کی ضرورت ہے.

مخدوم احمد محمود نے کہا کہ آنے والی نسلوں کو دنیا کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہر قسم کی صلاحیتوں اور علم سے آراستہ کرنا اہم ہے، ہم پاکستان کا 77 واں یوم آزادی بھی منا رہے ہیں اور یہ ہمارے دلوں کو حب الوطنی کے جذبات سے بھر دیتا ہے آئیے اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں کو یاد رکھیں اور ایک مضبوط، زیادہ متحد پاکستان کی تعمیر کے لیے اپنے عزم کی تجدید کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز حکومت، نجی شعبے، اور سول سوسائٹی ملکر صحت سے متعلق آگاہی اور انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے میں تعاون کریں۔مل کر، ہم ایک ایسا ماحول بنا سکتے ہیں جہاں صحت کی تعلیم کو ترجیح دی جائے، اور جہاں ہر شہری کو صحت مند زندگی گزارنے کے لیے درکار وسائل تک رسائی حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند، زیادہ خوشحال پاکستان بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کرنا ہوگا، پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے اور اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو قدرتی وسائل اور معدنی ذخائر سے نوازا ہے، پاکستان بہت بڑا ملک ہے 24 کروڑ کی آبادی ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان یوتھ کی پاپولیشن اس دنیا کو بدل سکتی ہیں اور اگر پاکستان کو خدانخواستہ دشمنوں سے کسی قسم کا خطرہ ہوا تو نوجوان طبقہ ملک کا دفاع کرینگے.

مخدوم سید احمد محمود نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم متحد ہے اور پاکستان کے لیے, پاکستان کے سالمیت اور فلاح و بہبود کے لیے ہم سب ایک ہیں کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ میلی آنکھ سے پاکستان کی طرف دیکھ سکے۔ پاکستان کے عوام ، قانو ن نافذ کرنے والے ادارے ، سیکیورٹی فورسز کے جوان اپنا آج قربان کر رہے ہیں، انہوں نے ملک کے مستقبل کے لیے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ چھوٹے چھوٹے اختلافات کو بھلا کر پاکستان کی تعمیر اور ترقی کے لئے کھڑئے ہو جائیں۔ اس وقت قوم کو اتحاد کی ضرورت ہے، پاکستان امن پسند ملک ہے جو کسی سے لڑنا نہیں چاہتا تاہم ہم کسی قسم کی جارحیت کا بھر پور جواب دینا جانتے ہیں، پاکستان کے عوام مستقل مزاج ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کی ترقی ہو۔ ہمارئے بزرگوں نے پاکستان بنایا ہے، ہم اسکے تحفظ سلامتی ترقی خوشحالی او عوام کی فلاح و بہبود پر کسی قسم کی سودئے بازی نہ کرینگے اور نہ ہی کسی کو کرنے کی اجازت دینگے.

تازہ ترین

September 22, 2024

صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں الجزیرہ ٹی وی دفتر پر دھاوا بول دیا، دفتر بند کرنے کا حکم

September 22, 2024

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ/ضلعی انتظامیہ ان ایکشن

September 22, 2024

سپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ احمد حسن رانجھا کا پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کا دورہ

September 22, 2024

پاکستانی عوام بوسنیا کی جد و جہد آزادی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی

September 21, 2024

جبری تبدیلی مذہب عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،فرحت اللہ بابر

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی