گوجرانوالہ( آئی ایم ایم)اولیا اللہ کے مزارات رشدو ہدایت کے مراکز ہیں ،صوفی کرامت حسین نقشبندی مجددی نے تمام زندگی شریعت کی پابندی اور اتباع رسول ۖ کا درس دیا،اولیائے اللہ کا فیض آج بھی جاری و ساری ہے اور ہمیشہ جاری رہے گا۔ان خیالات کا اظہار ممتاز مذہبی سکالرپروفیسر حافظ شبیر حسین چشتی نے دربار اللہ ہو گل روڈ میں معر وف روحانی شخصیت عظیم عالمی مبلغِ اسلام پیر طریقت صوفی کرامت حسین نقشبندی مجددی کے 27 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کی صدارت و سرپرستی: شیخِ طریقت حضرت خواجہ نوید حسین سجادہ نشین دربار عالیہ نقشبندیہ مجددیہ نے کی ۔
پروفیسر حافظ شبیر حسین چشتی نے مزید کہا کہ برصغیر میں دین اسلام کی ترویج واشاعت میں بزرگان دین کابنیادی کردار ہے، اولیاء کرام نے اپنی نگاہ بصیرت سے بے شمار عقدے حل فرمائے آج بھی اولیاء کرام کے طریقہ کو اپنانے سے ہم کامیابی و کامرانی سے ہمکنار ہو سکتے ہیں۔۔آخر میں اسلام کی سر بلندی ملک پاکستان کی سلامتی ترقی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔