پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی کوارڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس

لاہور(آئی ایم ایم)پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی کوارڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جسمیں ن لیگ کی نما ندگی سینئر وزیر مریم اورنگزیب جبکہ پیپلز پارٹی کی طرف سے ،سید حسن مرتضی،ندیم افضل چن اور علی حیدر گیلانی شریک ہوئے۔دونوں جماعتوں کا صوبہ پنجاب کی مجموعی ترقی اور عوامی ریلیف کے لئے سیاسی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہوا،دونوں جماعتوں کے راہنماؤں نے باہمی تعاون کو بہتر بنانے کی تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا،پیپلز پارٹی کے راہنماؤں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے صوبے اور عوام کی ترقی کے لئے اقدامات کو سراہا،پی پی پی راہنماؤں کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب کے صوبے کی ترقی کے لئے جاری پروگراموں کی حمایت کی گئی اور وزیر اعلی پنجاب کی کسانوں، زراعت، نوجوانوں سمیت دیگر طبقات کی بہتری کے لئے سکیموں میں مل کر آگے بڑھنے پر اتفاق ہوا۔

اجلاس میں طے پایا کہ حلقوں میں ترقیاتی اقدامات، نوجوانوں کی ہنرمندی، سولر سسٹمز کی عوام کو فراہمی میں اشتراک عمل سے آگے بڑھا جائے گا،صوبہ میں موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے، امن وامان یقینی بنانے، جدید آئی ٹی نظام کے فروغ پر موثر عمل درآمد کے لئے تعاون جاری رہے گا, مریم اورنگزیب نے وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے وفد کی آمد اور سیاسی تعاون جاری رکھنے پر پی پی پی قیادت اور راہنماؤں کا شکریہ ادا کیا. انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سمیت تمام اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی پر کاربند ہیں،پاکستان اور عوام کے مفادات کے لئے تمام اتحادی جماعتوں کے اتحاد اور تعاون کے جذبے کو سراہتے ہیں،حسن مرتضی نے کہا کہ اختلاف رائے ہمارا بنیادی حق ہے، مل کر عوامی ایشوز کو حل کرنے پر اتفاق رائے کرتے ہیں،علی حیدر گیلانی نے کہا کہ عوامی ریلیف کے فارمولے پر اتفاق کرنے پر ہم وزیراعلی مریم نواز اور پی ایم۔ایل این کی کمیٹی کے مشکور ہیں،تمام رکاوٹوں کو دور کرکے آگے بڑھنے میں ہی اتحادی حکومت کے ثمرات عوام کو ملیں گے۔

تازہ ترین

November 27, 2024

تنظیم مغلیہ پاکستان کے قائد کی سندس فا ئونڈیشن آمد، بچوں میں تحائف تقسیم کئے

November 26, 2024

ملک کے سیاسی حالات، احتجاج اور راستوں کی بندش پر کاروباری برادری پھٹ پڑی

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ