گوجرانوالہ(آئی ایم ایم)پاکستان سنی تحریک وسطی پنجاب کے صدر علامہ طاہر رضا قادری کی کراچی ہونے والی مرکزی تاجدار ختم نبوت کانفرنس میں شرکت ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنی تحریک کے سربراہ انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ یہ نبی ۖکے غلاموں یا رسول اللہ کہنے والوں کا اجتماع ہے ،ہم اپنی سوچ نظریے اور مقصد کو کبھی نہیں چھوڑیں گے،ہمیں آگے بڑھنے کے لیے یکجا ہونا پڑے گا ،جنہوں نے ختم نبوت کے لیے یہ جنگ لڑی ہم ان کے ساتھ ہیں،ختم نبوت کا آئین اور قانون ہمارے اکابرین کا تحفہ ہے ،میلاد مصطفی نشتر پارک کے شہدا کے جنازے جہاں دفن ہیں ان کے سائے میں آج کا جلسہ ہم کر رہے ہیں، خارجیوں نے ہماری معیشت ، اسکول اور ہماری تجارت تباہ کر دی ، ایم اے جناح روڈ پر ختم نبوت گولڈن جوبلی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں نے سانس لینے کے علاوہ ہر چیز پر ٹیکس لگا دیا ہے، تاجروں پر تاجر دوست ٹیکس لگا دیا،تاجدار ختم نبوت گولڈن جوبلی کے موقع پر ملک بھر اور خصوصا گوجرانوالہ ڈویژن کی جانب سے گولڈن جوبلی کے سلسلے میں پروگرام کیے جائیں گے، ہمارے صحابہ کرام پیارے آقا دو جہاںۖ سے بہت محبت ،عقیدت رکھتے تھے ہمیں بھی ان جیسا بن کر دکھانا ہے.
سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ختم نبوت کے آئین اور قانون کے لیے ہزاروں مسلمانوں نے اپنی جانوں کے نظرانے پیش کیے ہیں،حضور ۖ کے وفاداروں میں اعلی حضرت امام اہلسنت کا نام ہے ،جو نشانی جو پہچان پوری دنیا میں اہلسنت کی ہے وہ کسی کی نہیں ہے،اللہ پاک کا ہم پر کرم اور احسان ہے کہ اس نے ہمیں دنیا میں ہی امام احمد رضا عطا فرمائے،ہم رہیں یا نہ رہیں سلیم قادری عباس قادری کا مشن چلتا رہے گا ،کانفرنس سے پاکستان سنی تحریک وسطی پنجاب کے صدر علامہ طاہر رضا قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اس سرزمین سے جہاں پر حضور قبلہ مفتی ابو داد محمد صادق قادری رضوی ر حمة اللہ تعالی علیہ حضور نباض قوم رحمت اللہ تعالی علیہ ختم نبوت کی تحریک میں آپ اکثر یہ اشعار پڑھا کرتے تھے وہ صرف دو شعر آ پ کی خدمت میں نعروں کی گونج میں پیش کر کے اجازت چاہوں گا آپ نے میرے ساتھ نعروں کی گونج میں اپنے آقا و مولا سے اپنی حقیقت و محبت کا اظہار کرنا ہے ختم نبوت ختم نبوت زندہ باد ۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان سنی تحریک کی عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس نے دشمنان اسلام کی نیندیں حرام کر دی ہیں ،ختم نبوت کے انکاری اب سوچنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ ہم اہلسنت کی صفوں میں دراڑیں پیدا نہیں کر سکتے ہیں۔
پاکستان سنی تحریک کی جانب سے عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس کے انعقاد پر مرکزی صدر انجینئر محمدثروت اعجاز قادری اور مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری کانفرنس کے لئے تمام کاموں میں خدمات انجام دینے والے پاکستان سنی تحریک کے رہنما کارکنان عہدے داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کی کامیابی کا کریڈٹ کہ آپ سب حقدار ہیں۔ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کرنے والے تمام علمائے اکرام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما اور عوام اہلسنت کو اظہار تشکر پیش کرتے ہیں۔ کانفرنس میں علما کرام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں نعت خواں،پاکستان بھر سے پاکستان سنی تحریک کے عہدے داران کے ساتھ بڑی تعداد میں عوام اہلسنت نے شرکت کی، انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری اور مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی کی پنڈال میں آمد پر شرکا نے پرجوش استقبال کیا۔