عالمی چیمپئین جان شیر کے گھٹنے کے کامیاب اپریشن

اسلام آباد (محمد حسین ) سکواش کے عا لمی چیمپین اورلگاتار دس سال نمبر 1 رہنے والے کھلاڑی جان شیر خان ستارہ امتیاز، ہلال امتیاز ، نشان امتیاز نے گزشتہ روز اسلام آباد کے مقامی ہسپتال سے اپنے دونوں گھٹنوں کا کامیاب آپریشن پرڈاکٹر دوستوں رشتے داروں کا شکرییہ ادا کیا جنہوں نے میرے لیے خصوصی دُعائیں  اور پیغامات بھیجے۔اس موقع پر جان شیر خان نے کہا کے تقریبا ایک سال سے مجھے نماز، واک، اور سکواش کھیلتے وقت دونوں گھٹنے میں شدید درد ہوتا تھا جیسے برداشت کرتا رہا۔درد ناقابل برداشت ہونے پر ڈاکڑوں نے جلد سے جلد آپریشن کروانے کو کہا جس کی وجہ سے آپریشن کرانا پڑا آپریشن نہ کرانے سے مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا پاکستان میں بہت قابل اور اچھے ڈاکر ہے جس کی وجہ سے میں نے اپنا علاج اپنے ملک میں کرانےکو ترجیع دی میں بہت خوشی اور تندرستی محسوس کر رہا ہوں۔ جان شیر خان کا مزید کہنا تھا کے سکواش کے میدان میں دس سال تک پاکستان کا نام روشن کرنا میرے لیے فخر کی بات تھی۔ دس سال نمبر1رہنا اور ریکارڈ ٹائٹل اپنے نام کرنے کیلے میں دن رات محنت کرتا جس کے وجہ سے اپنی صحت کو مکمل ٹائم نہ دے سکا جسکی وجہ سے میرے گھٹنوں اور کمر میں پرابلم ہوئی۔جان شیر خان نے مزید کہا کے میں آج کے ینگ پلیرز کو ایڈوایز کرونگا کے اپنی ٹریننگ سمیت اپنے گھٹنوں اور کمر کا خصوصی خیال رکھیں اور چھوٹے سے چھوٹے درد کو سنجیدہ لیں۔

بروقت علاج سے بڑے مسائل سے بجا جا سکتاہے ۔جان شیر خان نے وزیر اعظم جناب محمد شہباز شریف، جناب میاں محمد نواز شریف، پاک آرمی اور پاکستان ایرفورس کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور بتایا وزیر اعظم جناب محمد شہباز شریف، جناب میاں محمد نواز شریف نے میرے بیماری کافوری علاج کروانے کی منظوری دی۔انہوں نے ہمیشہ میری مدد، رہنمائی اور حوصلہ افزائ کی ۔میں جب 90 کی دہائی میں ورلڈ چمپین بنا تو تب بھی جناب محمد شہباز شریف اور جناب میاں محمد نواز شریف نےخصوصی طور پر لاہور بلا کرحوصلہ افزائ کی اور اب ریٹائرمنٹ کے بعد بھی نہ بھولے اور نہ مجھے اکیلے چھوڑا اور ہر قسم کی مدد اور رہنمائی سے نوازا میں جناب محمد شہباز شریف اور جناب میاں محمد نواز شریف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

تازہ ترین

November 27, 2024

تنظیم مغلیہ پاکستان کے قائد کی سندس فا ئونڈیشن آمد، بچوں میں تحائف تقسیم کئے

November 26, 2024

ملک کے سیاسی حالات، احتجاج اور راستوں کی بندش پر کاروباری برادری پھٹ پڑی

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ