ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتا کے تو وہ عمران خان ہے، نیئر مرتضی لون

گوجرانوالہ( آئی ایم ایم)پاکستان میں اگر کوئی شخص پورے پاکستان کو جوڑ کر رکھ سکتا ہے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتا کے تو وہ عمران خان ہے، دہشت گردی کا خاتمہ ہو یا ملکی معیشت میں استحکام لانا ہو اس سب کے لیے عوامی حکومت کا قائم ہونا لازم ہے اور پورے پاکستان میں اگر کوئی مقبول لیڈر ہے تو وہ عمران خان ہے اور اگر پاکستان میں کوئی واحد وفاقی طرز کی جمہوری جماعت ہے تو وہ تحریک انصاف ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک ا نصاف وومن ونگ کی ضلعی صدر نیئر مرتضی لون نے 8 ستمبر کو سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسہ عام میں شرکت کے حوالے سے اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ خواتین کی کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔میٹنگ میں ایڈ یشنل جنرل سیکرٹری انور سلطانہ،جنرل سیکرٹری فردوس بشارت، انصر فیاض ،نادیہ عباد سمیت دیگر پارٹی عہدیداران سمیت علاقے کی خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ 8 ستمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے جلسہ میں خواتین بھرپور شرکت کریں گئیں۔

نیئر مرتضی لون نے کہا کہ کپتان عمران خان کا اڈیالہ جیل سے پیغام ہے کہ “ہمارے 8 ستمبر کے جلسے کے تین مقاصد ہیں۔ ایک مقصد چوری کیا ہوا مینڈیٹ پی ٹی آئی کو واپس کیا جائے، دوسرا مقصد قبضہ گروپ سے ملک کو حقیقی آزادی دلوانی ہے اورتیسرا مقصد ملک میں آزاد عدلیہ کا قیام ہے۔” اس لئے اب عوام کو نکلنا ہو گا! اور حقیقی و آزاد پاکستان کے سفر میں قیدی نمبر 804 کا ساتھ دینا ہوگا۔ انھوں نے عدلیہ اور حکومت سے عمران خان کی فی الفور رہائی کا مطالبہ بھی کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں تمہیں نکلنا ہو گا! اپنے حقوق کیلئے، اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے،8 ستمبر کو اسلام آباد جلسے میں شرکت کر کے ملک میں جاری ظلم و فسطائیت کیخلاف آواز بلند کرنا ہو گا۔

تازہ ترین

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

September 18, 2024

جمہوریہ تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف تویر نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی

September 18, 2024

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اور فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین سے روسی فیڈریشن کے نائب وزیر صنعت و تجارت کی ملاقات

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی