گوجرانوالہ ( آئی ایم ایم)ممتاز روحانی شخصیت حضرت قبلہ مولوی محمود یاسین کا27 واں سالانہ عرس مبارک 11ستمبر بروز پیرکو یٰسین منزل کسیرا بازار میں ہوگا ۔دن 11بجے مزار شریف کو غسل دیا جائے گا ۔ بعد از نمازظہر چادر پوشی و میلاد شریف کی تقریب ہوگی۔ سجادہ نشین درگاہ حضرت قبلہ مولوی محمود یاسین خادم الفقرا صاحبزادہ پیر مبشر محمود نقشبندی مجددی مہتمم درسگاہ حضرت حافظ غلام رسول لدھیانوی مزار شریف پر چادر چڑھائیں گے۔بعد از نماز عشاء ختم شریف و ایصال ثواب کی تقریب منعقد ہوگی بعد ازاں لنگر شریف تقسیم کیا جائے گا۔ تقریب کے نقیب محفل انجینئر صاحبزادہ نورالقمر، ڈاکٹر صاحبزادہ عبدالودود ہونگے ۔
عرس مبارک کے اختتام پر صاحبزادہ حضرت پیر مبشر محمود نقشبندی مجددی ملکی سلامتی ، استحکام ،ترقی خوشحالی، کشمیر ،فلسطین کی آزادی کے لئے خصوصی دعا کریں گے۔