گوجرانوالہ( آئی ایم ایم)انجمن اساتذہ پاکستان ضلع گوجرانوالہ کی قیادت کی خصوصی کاوش سے چیف ایگزیکٹو آفیسر ملک خالد جاوید اعوان نے اساتذہ کے محبوب آفیسر ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ہمیشہ کی طرح اساتذہ کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا اور میڈیکل سرٹیفکیٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ سے بنوانے کی شرط ختم کردی اب چھٹیوں کے لئے میڈیکل سرٹیفکیٹ کا حصول مقامی ٹی ایچ کیو ہسپتال سے ممکن ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق انجمن اساتذہ پاکستان گوجرانوالہ کے وفد نے زیر قیادت رانا محمد شاذب خاں ڈویژنل صدر انجمن اساتذہ پاکستان گوجرانوالہ ، صاحبزادہ خالد مسعود چشتی سرپرست اعلی گوجرانوالہ ، اشفاق علی ڈوگر ضلعی جنرل سیکرٹری ،اطہر نزیر سیکرٹری نشرو اشاعت گوجرانوالہ ، صدام حسین دھوتھڑ تحصیل صدر نوشہرہ ورکاں کی چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ تعلیم ضلع گوجرانوالہ ملک خالد جاوید اعوان سے ملاقات کی۔ جس میں ضلع بھر کے اساتذہ کو میڈیکل چھٹیوں کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ میں میڈیکل سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے ذلیل خوار ہونا پڑھتا ہے جبکہ فی میل اساتذہ کو زچگی کے دوران کافی پیچیدگیوں اور سفری مسائل کا سامنا تھا۔
میڈیکل سرٹیفکیٹ اس سے پہلے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے حاصل کیا جاتا۔ جس کے بعد اتھارٹی نے اس کو تبدیل کر کے ڈی ایچ کیو ہسپتال کردیا جس سے اساتذہ کو بے پناہ مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ فی میل اساتذہ کو گوجرانوالہ کے دور دراز علاقوں سے گوجرانوالہ ڈی ایج کیو ہسپتال کے متعدد بار چکر لگانے پڑھتے تھے جس سے بیماری کی حالت میں یہ سفر ان کے لئے کسی عذاب سے کم نا تھا۔ سی ای او ایجوکیشن ملک خالد جاوید اعوان نے اپنی خصوصی شفقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سابقہ روایات کے مطابق اس دیرینہ مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا۔ جس سے ضلع بھر کے میل اور فی میل اساتذہ میں خوشی کی لہر ڈور گئی۔ اساتذہ کے مسائل کے حل سے ہی اساتذہ تدریسی فرائض احسن طریقے سے سر انجام دے سکتے ہیں۔