اسلام آباد(آئی ایم ایم) سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی اپیلیں منظور کرلیں۔فیصلہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سنایا۔ سپریم کورٹ نے نیب ترامیم بحال کردیں۔
فیصلہ 5/0 کی اکثریت سے سنایا گیا۔جسٹس اطہر من اللہ نے اضافی نوٹ تحریر کیا ہے۔جسٹس اطہرمن اللہ نے وفاقی حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد کی۔جسٹس اطہر من اللہ نے اکثریتی فیصلے سے اتفاق کیا۔جسٹس حسن اظہر رضوی نے بھی اضافی نوٹ تحریر کیا ہے.