سمندری ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے،رومینہ خورشید عالم

اسلام آباد(آئی ایم ایم)وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی، رومینہ خورشید عالم نے سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں سے کہا ھے کہ وہ سمندری ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لیے کوششیں بڑھائیں۔ وزیر اعظم کی موسمیاتی تبدیلی کی معاون نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان 2030 تک سمندری محفوظ علاقوں میں تیس فیصد توسیع کےعالمی ہدف کے حصول کےلئے کوشش کر رھا ھے۔انھوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی جانب سےچورنا جزیرہ کو سمندری تحفظ کا علاقہ قرار دینا ہدف کے حصول کی جانب اہم قدم ھے۔انھوں نے کہا کہ وہ چورنا جزیرہ کو سمندری محفوظ علاقہ قرار دینے پر بلوچستان حکومت کی کوششوں کو سراھتی ھیں اور اسے سمندری وسائل کے تحفظ اور ماحولیاتی طور پر پائیدار ترقی کو فروغ دینے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔انھوں نے مزید کہا کہ چورنا جزیرے کے تحفظ سے پاکستان کی سمندری حیاتیاتی تنوع کو فروغ ملے گا۔ پاکستان سمندری تحفظ کے لیے پرعزم ھے اور مینگرووز کی بحالی میں 300 فیصد اضافہ دیکھ رہے ھیں۔انھوں نے کہا کہ سمندری ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرینگے۔ سمندری ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کارروائی کی ضرورت ہے۔انہوں نے سمندری حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور جزیرے کے نازک ماحولیاتی نظام اور متنوع جنگلی حیات کے تحفظ میں بلوچستان حکومت کو مکمل تعاون کی پیشکش بھی کی۔ وزیر اعظم کی معاون نے سمندری حدود میں انسانی اثرات کو کم کرنے اور سمندری وسائل کے پائیدار استعمال کو یقینی بنانے کے لیے ماحولیاتی نظام پر مبنی انتظامی طریقوں کو اپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے ماحولیاتی تبدیلیوں اور انسانی سرگرمیوں سے سمندری ماحولیاتی نظام اور جنگلی حیات کے تحفظ کی فوری ضرورت پر روشنی ڈالتے ھوئے ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کارروائی اور مشترکہ ذمہ داری کی ضرورت پر زور دیا۔انھوں نے کہا کہ اس اقدام سے سمندری ماحولیاتی نظام کو نقصان پہنچانے والی انسانی سرگرمیوں کو منظم کرنے اور جزیروں کو زیادہ ماہی گیری، آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات جیسے خطرات سے محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے تمام متعلقہ سرکاری اور غیر سرکاری اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر سمندری تحفظ کی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کو بھی اجاگر کیا-

تازہ ترین

September 22, 2024

صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں الجزیرہ ٹی وی دفتر پر دھاوا بول دیا، دفتر بند کرنے کا حکم

September 22, 2024

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ/ضلعی انتظامیہ ان ایکشن

September 22, 2024

سپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ احمد حسن رانجھا کا پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کا دورہ

September 22, 2024

پاکستانی عوام بوسنیا کی جد و جہد آزادی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی

September 21, 2024

جبری تبدیلی مذہب عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،فرحت اللہ بابر

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی