کراچی(آئی ایم ایم)گورنر ہاؤس سندھ میں سجا ایتھوپیا کی ثقافت کا بڑا میلہ.ایتھوپیا ایمبیسی اسلام آباد، گورنر ھاوس سندھ، پاکستان ایتھوپیابزنس کونسل اور بخاری گروپس کی زیر اہتمام تقریب.تقریب میں ایتھوپیا کی مختلف ثقافت کی عکاسی کی گئی.ایتھوپیا کی روایتی ثقافت کو نمایاں طور پر اجاگر کیا گیا.ایتھوپیا کے فنکاروں نے اپنی ثقافت کے رنگ بکھیرے.فنکاروں کی شاندار پرفارمنس نے شرکاء کو خوب محظوظ کیا.رومو، امہارا اور سومالی سمیت ایتھوپیا سمیت دیگر مقامات کی ثقافت کو رقص اور موسیقی کے ذریعے پیش کیا گیا.
ایتھوپین ایمبیسیڈر جمال بکر کا کہنا تھا کہ ایتھوپیا اور پاکستان کی ثقافت مظبوط ہورہی ہے.پاکستان کے لوگ بہت دوستانہ اور خوش اخلاق ہیں.ایتھوپیا کے ایمبیسیڈر نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی کاوشوں کو سراہا اورایتھوپیا کے سب سے بڑے ایوارڈ سے نوازا.ایتھوپیا اور پاکستان کی دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں گورنر سندھ پیش پیش ہے.ایتھوپیا کے ایمبیسیڈر نے تقریب میں موجود تمام شرکاء سے اظہار تشکر کیا.ایتھوپیا کے قونصل جنرل سمیت ملیشیاء، اومان، ترکیہ اور دیگر ممالک کے قونصل جنرلز نے شرکت کی.تقریب میں زبیر موتی والا، خالد تواب، ابراہیم تواب سمیت دیگر بھی شریک ہوئے.