اسلام آباد(آئی ایم ایم)دبئی سے آنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا گیا.ایف آئی اے امیگریشن کی اسلام آباد ائرپورٹ پر بڑی کاروائی.8 سال سے مطلوب انسانی سمگلر گرفتار.ملزم یاسر شاہد ایف آئی اے لاہور زون کو انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ کے مقدمے میں مطلوب تھا.ملزم ویزا فراڈ کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا.ملزم کا تعلق گجرات سے ہے.
ملزم کے خلاف سال 2016 میں اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے مقدمہ درج کیا تھا۔ملزم فلائٹ نمبر EK612 کے ذریعے دبئی سے پاکستان پہنچا تھا.ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا.ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے لاہور زون کے حوالے کر دیا جائے گا۔