راولپنڈی(آئی ایم ایم) ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ نے انفورسمنٹ سکواڈ کے کام کو سراہا اور تجاوزات کے خلاف مزید سخت کاروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان آرڈی اے کے مطابق انفورسمنٹ سکواڈ آرڈی اے غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خلاف پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 اور آر ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز 2020 کی خلاف ورزی کرنے کہ وجہ سے سخت کاورائی کرے گا۔ ڈی جی آرڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے انفورسمنٹ سکواڈ آرڈی اے کو مزید ہدایت کی ہے کہ راولپنڈی شہر میں تجاوزات کے خاتمے، ماحولیات کے تحفظ اور خوبصورتی کے لیے سخت محنت کریں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے نے ایل یو اینڈ بی سی ونگ کو ہدایت کی ہے کہ وہ تجاوزات، غیر قانونی و غیر مجاز تعمیرات اور کمرشل سرگرمیوں کے خلاف بلا خوف و خطر کے سخت کارروائی جاری رکھیں۔
ڈی جی آر ڈی اے نے اس اقدام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تجاوزات نہ صرف شہر کی خوبصورتی کو خراب کرتی ہیں بلکہ مون سون کے موسم میں نالوں اور نہروں کے کناروں پر رکاوٹوں کی وجہ سے اہم چیلنجز بھی پیش آتی ہیں۔ “ہم ایسے اقدامات کو مزید برداشت نہیں کریں گے جس سے شہریوں کو تکلیف ہو”۔ آر ڈی اے عوام الناس پر زور دیتا ہے کہ وہ جرمانے اور نقصانات سے بچنے کے لیے کسی بھی قسم کی تجاوزات کو ہٹانے کی اخلاقی ذمہ داری اپنائیں.