راولپنڈی (آئی ایم ایم) گرینڈ ٹیچرز الائنس ضلع راولپنڈی کے عہدیداران کی پریس کانفرنس.پریذیڈنٹ گیگا پنجاب راجہ طاہر محمود کی پریس کانفرنس.گیگا کی تمام تنظمیں ایک ہی دن احتجاج کرینگی.26 ستمبر کو تمام صوبوں میں احتجاج کرینگے.صدر چیئرمین گیگا ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ گیگا پاکستان اور گیگا پنجاب گرینڈ ٹیچرز الائنس کیساتھ کھڑی ہیں.ٹیچرز گرینڈ الائنس ایسوسی ایشن نے کہا ہم کسی طرح کا ظلم برداشت نہیں کرینگے.
قاضی محمد عمران پنجاب ٹیچرز یونین چیئرمین گیگا ایسوی ایشن ڈسٹرکٹ راولپنڈی کی پریس کانفرنس.نجکاری کا سلسلہ کچھ دہائیوں سے جاری ہے.راولپنڈی میں 250سے 300 کے قریب سرکاری سکولز کو پرائیوٹائز کیا گیا ہے.کہوٹہ سے 40،ٹیکسلا،کوٹلی ستیاں میں ادارے ائوٹ سورس کیا گیا ہے.1لاکھ تیس ہزار اساتزہ کی آسامیاں خالی پڑی ہیں.اداروں میں جہاں جہاں ٹیچرز کی ضرورت ہے ان اداروں میں اساتزہ کی کمی کو پورا کیا جائے.حکومت نجکاری سے باز نہ آئی تو تمام سکولوں کی تالہ بند کرینگے.حکومت کی تعلیمی اداروں کی نجکاری پر کسی صورت عمل نہیں ہونگے دینگے.آئین کے دفعہ 25اے کے تحت ریاست کی زمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو تعلیم فراہم کرے.بچوں میں غزائی کمی کی صورت میں دودھ کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے.آپ لوگوں کی جسمانی ضروریات پوری کرنے کے بجائے تعلیم پر توجہ دیں،پچھلے 8سال سے اساتذہ بھرتی نہیں کیئے گئے .حکومت ائوٹ سورس کے جرم کی ذمہ دار حکومت ہے اس پر جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے.
اگر اساتزہ کی کارکردگی کی وجہ سے سکول ائوٹ سورس ہو رہے ہیں تو یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ انہوں نے سرکاری سکول میں اضافہ کیوں نہیں کیا.حکومت پی ایچ ڈی ایم فل اساتذہ کی بجائے میٹرک اور ایف اے اساتذہ کو لا رہی ہے.اس نظام سے کیا ملک معیاری تعلیم کی طرف جارہا ہے.اساتذہ کے ساتھ پہلے بھی کیئے گئے وعدے پورے نہیں کیئے ہوئے.ائوٹ سورس ہونیوالوں سکولوں کی لسٹ آگئی ہے. 11ستمںبر سے تمام پریس کلب میں پریس کانفرنس ہونگی.تمام ڈویژن میں اجلاس منعقد ہونگے.24ستمبر کو تمام راولپنڈی کے سکولز بند ہونگے.تمام اساتذہ راولپنڈی پریس کلب کے باہر احتجاج کرینگے.گرینڈ ٹیچرز الائنس ضلع راولپنڈی نے 27ستمبر سے پنجاب میں تمام سکولوں کی تالہ بندی کا اعلان کر دیا.سڑکوں پر آئینگے ہر قسم کی قربانی دینگے کیلئے تیار ہیں.بچوں کے والدین ہمارے ساتھ ہیں حکومت اپنا فیصلہ جلد واپس لے گی.اس قوم سے انکا حق چھیننے نہیں دینگے.