گوجرانوالہ(آئی ایم ایم)ڈائریکٹر گوجرانوالہ بزنس سینٹر عثمان نواز باجوہ کو پاکستان انڈونیشیا بزنس سرکل کا وائس پریزیڈنٹ نامزد کر دیا گیا،چیئرمین گوجرانوالہ بزنس سینٹر احمد اکرام لون کی قیادت میں جی ،بی،سی کے وفد نے اسلام آباد میں انڈونیشیا کے ایمبیسڈر رحمت ہندیارتا سے ملاقات کی اس ملاقات کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کو وضح کرنا تھااس موقع پر انڈونیشیا کے سفیر رحمت ہندیارتا کا کہنا تھا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کی تجارت کو بڑھانے کے لیے تجارتی وفود کا تبادلہ بہت ضروری ہے، دو طرفہ تجارت کے فروغ کے لیے پاکستان انڈونیشیا بزنس سرکل کے نام سے ایک بزنس کونسل قائم کی گئی ہے جو دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار کرے گی اس سلسلے میں پاکستان انڈونیشیا بزنس سرکل کا پہلا تجارتی وفد اگلے ماہ جکارتہ جا رہا ہے جہاں یہ وفد انڈونیشیا کی سب سے بڑی ایکسپو ٹریڈ ایکسپو انڈونیشیا میں شریک ہوگاہم چیئرمین جی،بی،سی احمد اکرام لون کے شکر گزار ہیں جو دونوں ممالک کی کاروباری برادری کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ وہ بہت جلد گوجرانوالہ سے ایک تجارتی وفد انڈونیشیا لے کر جائیں.
اس سلسلے میں انڈونیشین ایمبیسی ہر طرح سے جی،بی،سی کی معاونت کرے گی،چیئرمین جی،بی،سی احمد اکرام لون کا کہنا تھا کہ ہمیں بے حد خوشی ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لیے جی،بی،سی کی سفارش پر پاکستان انڈونیشیا بزنس سرکل کی صورت میں ایک بہترین بزنس کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جس میں ڈائریکٹر گوجرانوالہ بزنس سینٹر عثمان نواز باجوہ بطور وائس پریزیڈنٹ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے، ہم پاکستان انڈونیشیا بزنس سرکل کے ساتھ ملکر گوجرانوالہ کی کاروباری برادری اور مصنوعات کی انڈونیشیا تک رسائی کو بہتر بنائیں گے اس سلسلے میں ایک تجارتی وفد بھی تشکیل دیا جائے گا جو انڈونیشیا کا دورہ کرے گا ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان انڈونیشیا بزنس سرکل کی قیادت کو بہت جلد گوجرانوالہ بزنس سینٹر مدعو کیا جائے گا جہاں دونوں ممالک کے مابین رابطوں کے فروغ بارے روڈ میپ کا تعین کیا جائے گا آخر میں انہوں نے انڈونیشیا کے ایمبیسڈر رحمت ہندیارتا کا شکریہ ادا کیا اور انہیں گوجرانوالہ کے دور کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کیا۔