چھٹی دو روزہ اسلام آباد ایکسپو 14 ستمبر کو پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر اسلام آباد میں شروع ہو گی جس میں ملک بھر سے خواتین بڑی تعداد میں شرکت کرینگی، صدر ثمینہ فاضل

اسلام آباد(آئی ایم ایم) اسلام آباد ویمن چیمبراینڈ کامرس اینڈ انڈسٹری کی بانی صدر ثمینہ فاضل، موجودہ صدر رضوانہ آصف و دیگر نے کہا ہے کہ چھٹی دو روزہ اسلام آباد ایکسپو 14 ستمبر کو پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر اسلام آباد میں شروع ہو گی جس میں ملک بھر سے خواتین بڑی تعداد میں شرکت کرینگی، ایکسپو میں 150 سے زائد شوکیس ہونگے جو سروسز اور پراڈکٹ سے مزین ہونگے،ایکسپو کو کامیاب بنانے کیلئے بھر پور محنت کر رہے ہیں،ایکسپو کے انعقاد میںجاز کیش، پاور پلے اور اسلام آباد چیمبر ،فیڈریشن پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری کا تعاون حاصل ہے،ایکسپو کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا سافٹ امیج پیش کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار اسلام آباد ویمن چیمبراینڈ کامرس اینڈ انڈسٹری کی بانی صدر ثمینہ فاضل، موجودہ صدر رضوانہ آصف، سابق نائب صدر نائمہ انصاری، جاز کیش کی بزنس منیجر نارتھ زون عمارہ بتول اور ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر طاہر خان جدون نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا.

ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین ایکسپو میں اپنی جو بھی پراڈکٹ لیکر آئینگی اسے بھرپور کامیاب کروائیں گے،اس موقع پر نائب صدر ایف پی سی سی آئی طاہر خان جدون کا کہنا تھا کہ ایکسپو کے انعقاد میں ویمن چیمبر کی بھر پور مدد کرینگے،یہ ویمن چیمبر کا خوش آئند اقدام ہے جس کے زریعے عام خواتین کو اپنی پراڈکٹ کو عوام میں روشناس کرانے کا موقع میسر آئے گا، اس طرح کی ایکسپو وقت کی ضرورت ہیں تاکہ چھوٹے پیمانے پر کام کرنے والی خواتین کی حوصلہ افزائی ہو سکے اور وہ نہ صرف اپنے گھر کے اخراجات پورے کر سکیں بلکہ ملکی معیشت کی بہتری مین اپنا حصہ بھی شامل کر سکیں، ، سابق نائب صدر نائمہ انصاری نے کہا کہ اسلام آباد ویمن چیمبر خواتین کو کاروبار کی آگاہی کیلئے کام کر رہا ہے اور اس حوالے سے ورکشاپس منعقد کی جاتی ہیںتاکہ عام خواتین اس سے فائدہ اٹھا سکیں، خواتین کو آسان شرائط پر قرضے بھی مہیا کئے جاتے ہیں۔

تازہ ترین

November 26, 2024

ملک کے سیاسی حالات، احتجاج اور راستوں کی بندش پر کاروباری برادری پھٹ پڑی

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ