میلاد جلوس و ریلیوں کے روٹ میں تمام رکاوٹیں دور کی جائیں،تنظیمات اہل سنت کے قائدین کی مشترکہ پریس کانفرنس

گوجرانوالہ ( آئی ایم ایم)سرور کائنات کے یوم ولادت کو بھرپور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا ۔ ماہ ربیع الاول آمد مصطفی کا بابرکت مہینہ ہے جس میں عشاقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گھر گھر گلی گلی مساجد ومدارس میں محافل میلاد کا انعقاد کر کے آقا علیہ الصلو والسلام کے ساتھ عقیدت ومحبت کااظہار کرتے ہیں میلاد مصطفی مناو اور پیغام مصطفی اپناو کا درس دیتے ہیں لہذا انتظامیہ محافل میلاد جلوس و ر یلیوں کے منتظمین کے ساتھ حسب معمول تعاون کر کے شکریہ کا موقع دیں بلا وجہ منتظمین کو پریشان نہ کیا جائے، میلاد جلوس و ریلیوں کے روٹس میں تمام رکاوٹیں دور کی جائیں ،صفائی کا خصوصی انتظام کیاجائے۔

ان خیالات کا اظہار جماعت اہل سنت کے زیراہتمام تنظیمات اہل سنت کے قائدین نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ قائدین تنظیمات اہل سنت علامہ صاحبزادہ پیر محمد دائود رضوی ، سید مستجاب علی شیرازی، محمد زاہد حبیب قادری ، علامہ محمد شعبان القادری ، علامہ پیر ضیاء اللہ قادری، صاحبزادہ حاجی محمد یعقوب چشتی، حافظ محمد رفیق قادری، علامہ حضرت صاحبزادہ حافظ مہرمحمد عدیل عارف ،چوہدری محمداقبال ہنجرا ،چوہدری شازب علی چٹھہ،صاحبزاہ عدیل عارف مہر،حفاف چشتی،محمد آصف مغل،دائود مصطفی نے کہا کہ دنیا وآخرت میں کامیابی اطاعت مصطفوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہے۔

معاشرے میں برائیوں کے خاتمہ اور امن و سلامتی فلاح بہبود خدمت انسانیت کے لئے تنظیمات اہل سنت کے قائدین وکارکنان بھی انتظامیہ سے مکمل تعاون کے لئے حاضر ہیں آمد مصطفی کا مقصد امن وسلامتی اخوت بھائی چارہ اور رواداری ہے جس کو اپنا کر ہم معاشرے کو امن وسلامتی کا گہوارہ بنا سکتے ہیں ۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ مرکز انوارالمساجد پاپولر نرسری سے بھی 16 ستمبر بعد نماز مغرب میلاد ریلی کی تیاریاں بھی مکمل ہیں تمام ذمہ داران کو ڈیوٹیاں سونپ دی گئی ہیں ۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی