این پی او پاکستان اور اے پی او جاپان کے زیر اہتمام “اسٹریٹجک مارکیٹنگ فار ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ” پر چار روزہ ورکشاپ اختتام پذیر

اسلام آباد(محمد حسین ) نیشنل پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن (این پی او) پاکستان نے ایشین پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن (اے پی او) جاپان کے تعاون سے “اسٹریٹجک مارکیٹنگ فار ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن “کے موضوع پر 4 روزہ بین الاقوامی ورکشاپ کی میزبانی کی ، جو آج اختتام پذیر ہوئی ۔ورکشاپ نے پورے خطے کے ماہرین اور پریکٹیشنرز کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی حکمت عملیوں میں علم اور بہترین طریقوں کا اشتراک کرنے کے لیے اکٹھا کیا۔شرکاء کو ڈی پی ایل پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای او سید احمدسمیت معروف صنعتی رہنماؤں سے سیکھنے کا موقع ملا ، جنہوں نے مارکیٹنگ کے جدید طریقوں کو اپنانے میں اپنی کمپنی کی کامیابی کی کہانی شیئر کی ۔

اختتامی تقریب میں این پی او پاکستان کے سی ای او جناب محمد عالمگیر چودھری نے شرکت کی جنہوں نے شرکاء ،مقررین اور تعاون کرنے والی تنظیموں کاشکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے آج کے تیز رفتار کاروباری ماحول میں ڈیجیٹل تبدیلی کی اہمیت پر زور دیا اور شرکاء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ورکشاپ سے حاصل کردہ معلومات کو اپنی متعلقہ تنظیموں میں پیداواری اور ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے استعمال کریں۔

حکومت پاکستان معاشی تبدیلی کو متحرک کرنے کے لیے موبائل سیلولر پالیسی ، براڈ بینڈ پالیسی ، نیشنل آئی ٹی پالیسی اور ڈیجیٹل پاکستان پالیسی سمیت مختلف اقدامات کر رہی ہے ۔ انٹرنیٹ تک بڑھتی رسائی ، خاص طور پر موبائل ، اور ڈیجیٹل خدمات کی بڑھتی ہوئی مانگ کے ساتھ ہمارا ملک پہلے ہی ڈیجیٹل تبدیلی کی راہ پر گامزن ہے ۔ حالیہ برسوں میں رجحانات میں تیزی آئی ہے حکومت موجودہ عالمی چیلنجز پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ڈیجیٹل ایکسیلنسی کاروبار کی بہتری کے لیے بنیادی سنگ میل ہے۔اے پی او جاپان کے نمائندے نے بھی ورکشاپ کی کامیابی کو تسلیم کیا اور خطے میں پیداواری نمو کی حمایت کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ۔انہوں نے اس بات پر اطمینان محسوس کیا کہ قومی اور بین الاقوامی سمیت پیشہ ورافراد کے ایک بڑے اور متنوع گروپ نے ورکشاپ میں شرکت کی ہے اور امید ظاہر کی کہ اے پی او ٹیم کی فعال شرکت اور بین الاقوامی تجربے کے اشتراک سے علمی معیشت کے لیے ڈیجیٹل تبدیلی کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔یہ ورکشاپ این پی او پاکستان کی ملک میں پیداواری صلاحیت اور مسابقت کو فروغ دینے کے عزم اور عالمی اداروں کے ساتھ اس کے تعاون کا ثبوت تھی تاکہ پاکستان میں عالمی بہترین طریقوں کو پیش کیا جا سکے.

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی