گوجرانوالہ( آئی ایم ایم)دنیا و آخرت کی کامیابی قرآن وسنت پر عمل پیرا ہونے میں ہیں، امت مسلمہ مختلف مشکلات اور مسائل سے گزر رہے ہیں اس کی بنیادی وجہ قرآن وسنت سے دوری ہے۔ان خیالات کا اظہار ممتاز روحانی رہنما پیر محمد عثمان افضل قادری سجادہ نشین نیک آباد مراڑیاں شریف نے کینیڈا کے شہر گیلگری میں گنبد خضری مسجد وسکول سسٹم میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو باہمی اتفاق اور اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہئے،کیونکہ تمام کفری طاقتیں مسلمانوں کے خلاف ایک ہیں لیکن افسوس کہ آج کل مسلمان چھوٹے چھوٹے مسائل پر آپس میں لڑ رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی بیرون ممالک میں پاکستان کے سفیر ہیں، دنیا میں پاکستان کامثبت پہلو اجاگر کرنے میں ان کا بڑا کردار ہے۔آخر میں پوری امت مسلمہ کے اتفاق و اتحاد اور وطن عزیز کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی۔