اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر ) کپ ٹائی برج ٹاؤن بارباڈوس کے ہارڈ کورٹ میں کھیلی جا رہی ہے پہلے روز پاکستان اور بارباڈوس نے ایک ایک میچ جیتا ڈیوس کپ ٹائی کے پہلے میچ میں محمد شعیب اپنا میچ ہار گیےشعیب کو ڈئیرین کنگ نے چھ تین اور چھ صفر سے شکست دی دوسرے میچ میں عقیل خان نے کیپو مارشل کو شکست دی.عقیل خان پہلا سیٹ چھ تین سے یار گئے تھے ۔عقیل نے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد عمدہ انداز میں کم بیک کیا ۔
عقیل خان نے اگلے دونوں سیٹ ایک چھ اور چار چھ سے جیتے۔کل تیسرے میچ میں ڈبلز مقابلے ہونگے ۔پاکستان کی جانب سے ایصام الحق اور عقیل خان حصہ لینگے ۔بارباڈوس کی جانب سے ڈئیرین کنگ اور ہائیڈن لیوز مدمقابل ہونگے۔ریورس سنگلز میں چوتھا میچ عقیل خان اور ڈییرن کنگ کے درمیاں کھیلا جایگا پانچواں میچ محمد شعیب اور مارشل کیپو کے درمیان کھیلا جایگا