اسلام آباد(محمد حسین ) پہلی پاکستانی خاتون بین الاقوامی کرکٹ کے لیے امپائر نامزد۔سلیمہ امتیاز کی پینل میں نامزدگی انہیں خواتین کے دو طرفہ بین الاقوامی میچوں اور آئی سی سی خواتین کے ایونٹس میں امپائرنگ کے فرائض سر انجام دینے کا اہل بناتی ہیں۔سلیمہ امتیاز پہلی آن فیلڈ امپائرنگ کا آغاز پیر سے ملتان میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ سے کریں گی۔اس حوالے سے سلیمہ امتیاز کا کہنا ہے کہ یہ صرف ان کی کامیابی نہیں ہے بلکہ یہ پاکستان میں ہر خاتون کرکٹر اور امپائر کی کامیابی ہے۔