اسلام آباد(محمد حسین ) ایشین ٹینس فیڈریشن (اے ٹی ایف) 12 اور انڈر ٹیم مقابلہ فائنل 2024 شیم کنٹ، قازقستان میں جاری رہا۔ پاکستانی ٹیم کو گروپ ڈی میں سعودی عرب اور تھائی لینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے مقابلے کے دوسرے روز پاکستان نے تھائی لینڈ کو 2-1 سے شکست دی۔ پہلے سنگل میں نِم نوانکول پنپت نے راشد علی کو 6-1,3-6,7-6(7-4) سے شکست دی۔ دوسرے سنگلز میں محمد شایان آفریدی نے لامورپنیچ شاہ کو 6-1,6-3 سے شکست دی۔ ڈبلز میں راشد علی / ایم شایان آفریدی نے نیمن کل پنپت / لاومورپنچ شاہ کو 6-4,6-3 شکست دی