پاکستان COP29 میں موسمیاتی اقدامات، چیلنجز اور ممکنہ حل پیش کرے گا،رومینہ خورشید عالم

اسلام آباد(آئی ایم ایم)وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ (ایم او سی سی اینڈ ای سی)، رومینہ خورشید عالم نے پاکستان کے لیے موسمیاتی اقدامات، چیلنجز اور ممکنہ حل پیش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر COP29 کی اہمیت پر زور دیا۔وزیر اعظم کی معاون یو این ایف سی سی سی کے 29ویں سی او پی کی تیاری کے حوالے سے ترقیاتی شراکت داروں کے اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں۔ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے ماحولیاتی سفارت کاری کے اہداف کے حصول، صنفی مساوات کو فروغ دینے، اور نجی شعبے کی شمولیت کے ذریعے سمارٹ زراعت کے اقدامات کے فروغ کے لیے تعاون کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ وزیر اعظم کی معاون نے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے جلدنمٹنے پر زور دیا، جس کا شمار عالمی سطح پر سب سے زیادہ کمزور ممالک میں ہوتا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ عالمی کاربن کے اخراج میں 1 فیصد سے بھی کم حصہ ڈالنے کے باوجود، پاکستان کو موسمیاتی آفات کے سنگین نتائج کا سامنا ہے، بشمول سیلاب اور خشک سالی جس نے بنیادی ڈھانچے اور معاش کو تباہ کر دیا ہے۔ صرف 2022 میں آنے والے سیلاب سے 24 ارب روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا۔انہوں نے COP29 میں پاکستان کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے ترقیاتی شراکت داروں سے ان پٹ کا مطالبہ کیا، جس کا مقصد موافقت کے منصوبوں کے لیے موسمیاتی مالیات میں اضافہ کرنا ہے۔اسلام آباد میں منعقدہ ایک کامیاب علاقائی پارلیمانی اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے، جس میں سبز معیشت میں خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ دی گئی رومینہ عالم نے آب و ہوا کی کارروائی میں صنفی مساوات کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ان اقدامات کے ذریعے، وہ پاکستان کو عالمی موسمیاتی مباحثوں میں ایک فعال کھلاڑی کے طور پر پوزیشن میں لانا اور موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے انصاف کی وکالت کرنا چاہتی ہیں۔

وزیر اعظم کی معاون نے کہا کہ وہ موسمیاتی اور ماحولیاتی چیلنجوں کے لیے علاقائی حل تیار کرنے کے لیے بزنس 20 (B20) ممالک کے ساتھ تعاون کے لیے سرگرم عمل ہیں۔رومینہ عالم نے جامع ترقی کی حکمت عملیوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی جو 2024 کے لیے B20 کے اہم تھیم “ایک پائیدار مستقبل کے لیے جامع ترقی” کے ساتھ مطابقت رکھتی ہیں، ۔ یہ تھیم مختلف ستونوں پر محیط ہے جس کا مقصد عالمی مسائل بشمول موسمیاتی تبدیلی اور وسائل کی کارکردگی کو حل کرنا ہے۔انہوں نے موسمیاتی حل میں صوبائی حکومتوں کو شامل کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا، بالخصوص وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے اٹھائے گئے فعال اقدامات کو اجاگر کرنا شامل ہے۔ ان کی قیادت میں، پنجاب نے اپنی “موسمیاتی تبدیلی کی پالیسی اور ایکشن پلان 2024” کو حتمی شکل دی ہے، جس کا مقصد موسمیاتی مسائل جیسے کہ سموگ اور ماحولیاتی انحطاط کو حل کرنا ہے۔

سیکرٹری، وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ، عائشہ حمیرا چوہدری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئندہ COP 29 سربراہی اجلاس میں پاکستان کی تیاریوں اور کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی قیمتی رائے کا اظہار کیا اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔مختلف بین الاقوامی اداروں کے ترقیاتی شراکت داروں نے بھی COP29 میں پاکستان کی شرکت کو مزید موثر بنانے کے لیے اپنے خیالات اور اقدامات کا اشتراک کیا۔اجلاس میں بین الاقوامی اداروں، سفارتی مشنز اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے حکام سمیت ترقیاتی شراکت داروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

تازہ ترین

October 19, 2024

تین روزہ گرلز سپورٹس کارنیول کا انعقاد پاکستان سپورٹس بورڈ میں کر دیا گیا

October 19, 2024

مرضی کی عدلیہ اور فیصلے لانے کے ہتھکنڈے قبول نہیں کریں گے، حافظ نعیم الرحمن

October 19, 2024

آئی سی سی آ ئی ا کیڈیمیہ-بزنس روابط کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے، ناصر قریشی

October 19, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا چھاتی کے سرطان کے خلاف عالمی دن پر پیغام

October 19, 2024

اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف میں منشیات فروشی اور منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ