پشاور(آئی ایم ایم)پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی احمد کنڈی نے افغانستان کے سفارتی حکام کی جانب سے قومی ترانے کی مبینہ بے توقیری پر خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی قرار داد میں موقف اختیار کیا گیا کہ گزشتہ روز پشاور میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں افغانستان کے قائم مقام قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونا اور بیٹھے رہنا ایک جانب سفارتی اصولوں کے خلاف ہے تو دوسری جانب ملکی سفارتی اداب کے بھی منافی ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے.
یہ ایوان صوبائی حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ وفاقی حکومت سے اس امر کی سفارش کی جائے کہ اس طرح سے قومی ترانے کی بے توقیری کرنے والے قائم مقام افغان قونصل جنرل کے خلاف اسلام اباد اور کابل دونوں سطح پر شدید احتجاج ریکارڈ کروائیں اور متعلقہ افسر کے خلاف تادیبی کی کاروائی کی سفارش کرے.