گوجرانوالہ( آئی ایم ایم)صدر بزم کائنات ،محسن انسانیت حضرت محمد مصطفےٰۖ کا یوم ولادت باسعادت نہایت شان و شوکت اور مذہبی جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا،مساجد ،گلیاں اور بازار رنگین برقی قمقموں سے جگمگا اٹھے اور پورے شہر کو دلہن کی طرح سجایہ گیا،ہر طرف صبح بہاراں کا دلکش منظر دیدنی تھا،جلوس میلاد کی گزر گاہوں کو سر سبز جھنڈیوں، جھنڈوں ،بینرز ،آرائیشی محرابوں، فلیکسوں سے خوبصورت سجایا گیا۔شہر گوجرانوالہ کا عید میلاد النبی صلی علیہ وآلہ وسلم کا مرکزی وقدیمی جلوس مبارک حسب معمول جانشین ولی کامل علامہ الحاج صاحبزادہ پیر محمد داود رضوی امیر جماعت رضائے مصطفی پاکستان ودیگر علماومشائخ کی قیادت میں شیرانوالہ باغ جی ٹی روڈ سے نکالا گیا اس جلوس مبارک میں شہر بھر کی 1400 سے زائد مساجد سے نکالے گے علما ئے اکرام کی قیادت میں جلوس شامل ہوئے جلوس مقرر راستوں سے ہوتا ہوا میلاد مصطفی چوک گھنٹہ گھر دروروسلام اور صاحبزادہ پیر محمد داود رضوی کی دعائے خیر سے اختتام پذیر ہوا۔دعا سے قبل ناظم جماعت مولانا حافظ محمد رفیق قادری نے کمشنر گوجرانوالہ ڈی سی او ,سی پی او و دیگر تمام متعلقہ محکموں کے افسران کے بہترین انتظام و انصرام کرنے پر دعائیہ کلمات کہے اور شکریہ بھی ادا کیا۔ جلوس مبارک کی پولیس انتظامیہ کے علاوہ 200 سے زائد سنی فورس ,رضائے مصطفی پاکستان ودیگر تنظیموں کے مجاہدین نے مولانا حافظ محمد رفیق قادری,حافظ مہر محمد عدیل عارف کی نگرانی میں ڈیوٹیاں بھی سر انجام دی بعد ازاں میلاد مصطفی چوک میں سالانہ مرکزی محفل میلاد علامہ صاحبزادہ پیر محمد داود رضوی امیر جماعت رضائے مصطفی پاکستان کی صدارت میں منعقد ہوئی محفل میلاد میں ،علامہ ڈاکٹر مفتی محمد ابو بکر صدیق الازہری ، قاری محمد سلیم زاہد، صاحبزادہ محمد حامد اکرم رضوی، مولانا محمد اکبر نقشبندی،،مولانا عبدالجلیل، , علامہ محمد عبدالمجید کیلانی, ڈاکٹر محمد ارشد رضوی,مولانا محمد طاہر رضا قادری , ڈاکٹر محمد عبدالرشید چشتی,نعمان صدیقی ، ،محمد زاہد حبیب قادری ، صاحبزادہ محمد غوث رضا، نظیمات اہلسنت کے قائدین اور احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر علامہ ڈاکٹر مفتی محمد ابو بکر صدیق الازہری نے کہا کہ حضور پاک ۖ کا یوم ولادت ہمیں نبی اکرم سے عشق و محبت کا پیغام اور احترام انسانیت کا درس دیتا ہے ۔ہمیں جشن میلاد مناتے ہوئے اپنی انفرادی،قومی اور عالمی حیثیت پر بھی ضرور غور کرنا چاہیے اورجہاں تک بھی ممکن ہو ا نظام مصطفی کے رنگ میں رنگنے کی امنگ پیدا کرنا چاہیے۔اپنے وجود کی بقا اور اپنی سلامتی کی ضمانت کیلئے ہمیں اپنے اندر وحدت اور دینی عصبیت پیدا کرنا ہوگی۔ اس موقع پر اسلام کی سربلندی ملک پاکستان کی ترقی امن وامان کے لئے فلسطین اور کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ علاوہ ازیں تحریک اہل سنت پاکستان ضلع گوجرانوالہ کے زیر اہتمام عید میلاد النبی ۖکا شاندار جلوس نکالا گیا جلوس کی قیادت مرکزی نائب صدر صاحبزادہ پیر محمد ضیا اللہ قادری ضلعی صدر چوہدری جہانگیر مہر ،سیکرٹری مالیات حافظ محمد جمیل نقشبندی، سیکرٹری نشر و اشاعت قاری محمد علی صدیقی، انجمن تاجران کھیالی کے عہدے داران اور دیگر مساجد کے علماء نے کی، مرکز اہلسنت غوثیہ رضویہ اسد کالونی شیخوپورہ روڈ سے جشن عید میلادالنبی ۖ کے موقع پر ایک بہت بڑاجلوس میلاد مصطفی ۖ نکالا گیا جس کی قیادت قائد تحریک مرکزی صدر پاسبان اہلسنت پاکستان علامہ مولانا صاحبزادہ محمد ذکا ء اللہ رضوی ، مولانا صاحبزادہ ضیا ء اللہ قادری ، قادری،حافظ محمد جمیل، عطاء اللہ رضوی ، شیخ علیم نے کی ۔جلوس میں مفتی علی رضا نقشبندی، انجمن تاجران کے صدر شیخ علیم، مبشر حسین نقشبندی مولانا سیف اللہ رضوی بھی شریک تھے۔ جلوس کے راستوں میں استقبالیہ کیمپ لگے، سبیلوں اور لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔
عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے علاقہ بھر کی مساجد سے عاشقان رسول کی بڑی تعداد نے مرکزی جلوس میں شامل ہوکر علاقہ کے مختلف بازروں گلیوں کا چکر لگایا۔ علاوہ ازیںمرکزی جلوس میلاد کمیٹی وحدت کالونی کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد حضراء ڈسپوزل روڈ سے اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا چمن شاہ سرکار اختتام پذیر ہوا جلوس کی قیادت قاری محمد مشتاق سلیم چشتی نے کی جبکہ جلوس میں چودہری محمد سرفراز مہر وائس چیئرمین وحدت کالونی ،طالب حسین مجددی عمران عاشق ،حاجی خالد محمود ،مولانا عبداللطیف، اشفاق پیا کے علاوہ اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جلوس کے راستوں پر سرکار دو عالمۖ کی بارگاہ میں درود و سلا م پیش کیا گیا اس موقع پر شرکا اجلاس میں بذریعہ قرعہ اندازی خواجہ عدنان حسن کی جانب سے عمرے کا ٹکٹ دیا گیا جلوس کے اختتام پر خواجہ مدثر چیئرمین وحدت کالونی کی صحت ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی ۔ علاوہ ازیںجماعت اہلسنت پاکستان سٹی کے علامہ فیاض الحسن صدیقی،پیر عثمان افضل قادری اور دیگر قائدین نے اپنے اپنے جلوس کی قیادت کی۔