ایجوکیشن ملائیشیا گلوبل سروسز کے زیر اہتمام پا کستان میں ملائیشیا کی بہترین یونیورسٹیوں کے تعلیمی میلے کا انعقاد

اسلام آباد(آئی ایم ایم) ایجوکیشن ملائیشیا گلوبل سروسز کے زیر اہتما م پا کستان میں ملائیشیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی جانب سے تعلیمی میلے کا انعقاد ، ایونٹ میں پاکستانی طلباء اور ان کے والدین کو ملا ئیشیا کی سرکردہ یونیورسٹیو ں کی جانب سے پیش کیے جانے وا لے تعلیمی پروگراموں سے آگاہی فراہم کی گئی ۔میلے کا باضابطہ افتتاح پا کستان میں ملائیشیا کے ہائی کمشنر داتو محمد اظہر مزلان نے کیا ۔میلے میں ملائیشیا کی ٹاپ کی مشہور یونیورسٹیوں پٹرا ملائیشیا (یو پی ایم )، ایشیا پیسیفک یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ انوو یشن( اے پی یو ) ، یو سی ایس آئی یو نیورسٹی ،عبدالرحمن (یو ٹی اے آر ) ، ملٹی میڈیا یونیورسٹی( ایم ایم یو)،یونیورسٹی آف کوالالمپور(یو این آئی کے ایل ) ، ٹنکو یونیورسٹی،یونیورسٹی آف سائبرجایا( یو او سی ) ،یونیورسٹی ٹیکنالوجی ملائیشیا،یونیورسٹی کیبنگسان ملائشیا( یو کے ایم ) ،یونیورسٹی ملایا ( یو ایم )کے نمائند گان نے حصہ لیا اور اپنی یو نیورسٹیوں کی خصوصیات سے شرکا کو آگا ہ کیا ۔ میلے میں آنے وا لے پا کستانی طلبا نےیونیورسٹی کے نمائندوں کے ساتھ براہ راست بات چیت کی ، مختلف کورسز اور پروگرامز، داخلے کے تقاضوں اور ملائیشیا کےطلباء کی زندگی کے متعلق دریافت کیا ۔

میلے میں اسکالرشپ، ویزا کے طریقہ کار اور کیریئر جیسے موضوعات پر معلوماتی سیمینارز اور ورکشاپس بھی ہو ئیں، ملائیشیا طویل عرصے سے اپنے اعلیٰ معیار ی تعلیمی نظام، کثیر الثقافتی ماحول،سستی تعلیم اور رہائش کے کم اخراجات کی وجہ سے بین الاقوامی طلباء کے لیے ترجیحی مقام رہا ہے۔ ای ایم جی ایس کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان 2024 میں ملائیشیا میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کیلئے سرفہرست 5 ممالک میں شامل ہے، ملائیشیا کو 2020 سے اب تک 700 سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں ۔

تازہ ترین

November 26, 2024

ملک کے سیاسی حالات، احتجاج اور راستوں کی بندش پر کاروباری برادری پھٹ پڑی

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ