وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اور فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین سے روسی فیڈریشن کے نائب وزیر صنعت و تجارت کی ملاقات

اسلام آباد (آئی ایم ایم)وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سے روسی فیڈریشن کے نائب وزیر صنعت و تجارت مسٹر الیکسی گرزدیو نے ملاقات کی جس میں روسی تعاون سے کراچی میں نئی اسٹیل مل کے قیام سمیت صنعتی اور زرعی شعبے میں تعاون بڑھانے کے امور زیر بحث آئے۔ وزارت صنعت پیداوار کے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں روسی فیڈریشن کے نائب تجارتی نمائندہ مسٹر ڈینس نیوزوروف جبکہ وفاقی سیکرٹری برائے صنعت و پیداوارسیف انجم ، وفاقی سیکرٹری برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ علی طاہر، ایڈیشنل سیکریٹری، وزارت قومی غذائی تحفظ اور تحقیق امیر محی الدین ، ڈپٹی چیف، وزارت صنعت و پیداوار عبدالصمد، ایگزیکٹو انجینئر، پاکستان اسٹیل ملز محمد شعیب شریک تھے۔

ملاقات میں روس کے تعاون سے کراچی میں نئی اسٹیل مل کے قیام کی تجویز پر غور ہوا۔ دونوں ممالک نے بات چیت کے لیے ورکنگ گروپس کی تشکیل پر اتفاق کیا. اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان سے صنعتی اور زرعی ماہرین روس کا دورہ کریں گے، دونوں ممالک کے درمیان توازن تجارت پر زور دیا گیا، اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی 700 ایکڑ اراضی نئی اسٹیل مل کے قیام کے لیے مختص کی گئی ہے۔ مجوزہ سائٹ کراچی میں واقع ہے جو پاکستان کی معیشت کا سب سے بڑا شہر اور محرک ہے۔ یہ پورٹ قاسم کے قریب بھی واقع ہے جو خام مال کی نقل و حمل کی لاگت کو کم کرتا ہے۔

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہاکہ زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے جدید زرعی مشینری کی ضرورت ہے، روسی سرمایہ کاروں کو ملک میں سہولت فراہم کی جائے گی۔ روسی فیڈریشن کے نائب وزیر صنعت و تجارت مسٹر الیکسی گرزدیو نے کہا کہ روس پاکستان کو جدید زرعی مشینری فراہم کریگا۔

تازہ ترین

November 26, 2024

ملک کے سیاسی حالات، احتجاج اور راستوں کی بندش پر کاروباری برادری پھٹ پڑی

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ