اسلام آباد(آئی ایم ایم)ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے سواں زون کے افسران سے اہم اجلاس۔اجلاس میں ایس پی سواں زون، سواں زون کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور کرائم کنٹرول ٹیمز کی شرکت۔سواں زون کے ایس ایچ اوز کی فرداً فرداً کارکردگی کا جا ئزہ لیا گیا ،اچھی کارکردگی پر انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ جبکہ ناقص کارکردگی والے ایس ایچ اوز کو شوکاز نوٹس جاری کئے.
سنیچرز اور سنگین جرائم میں ملوث ملزمان ، مسنگ گینگ ممبران کی گرفتاری یقینی بنائیں اشتہاری مجرمان ،عادی مجرمان، اور عدالتی مفروران کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاؤن کریں، ڈولفن اور ابابیل اسکواڈ کے لیے کرائم میپنگ کے ذریعے ہاٹ سپاٹ قائم کریں اور موثر چیکنگ کے عمل کو یقینی بنائیں، جس ایریا میں واردات ہو گی اس ایریا کے افسر ذمہ دار ہوں گے۔ ڈی آئی جی اسلام آباد