اسلام آباد ٹریفک پولیس کےآگاہی ونگ کی جانب سے طالبات کی کیلئے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز G-8 میںایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

اسلام آباد(آئی ایم ایم)اسلام آباد ٹریفک پولیس کےآگاہی ونگ کی جانب سے طالبات کی کیلئے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز G-8 میںایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد، ورکشاپ میں350سے زائد بچوں نے شرکت کی، جنہیں روڈ سیفٹی اور محتاط ڈرائیونگ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔تفصیلات کے مطابق آ ئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایت پراسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز G-8 میں طالبات کیلئے ایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقادکیا گیا،جس میں 350سے زائد بچوں نے شرکت کی، طالبات کوروڈ سیفٹی،اور دیگر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی.

اسلام آباد پولیس آگاہی ونگ نے طالبات کو روڈ سیفٹی،محتاط ڈرائیونگ اور دوران ڈرائیونگ موبائل سننے کے خطرات،سیٹ بیلٹ کے استعمال،ہیلمٹ کے بغیر مو ٹر سائیکل چلانے کے خطرات،سڑک استعمال کرنے والے دیگر افراد کے حقوق کا خیال رکھنا،اور ہیڈ برج کے استعمال،زیبرا کراسنگ کا استعمال،تیز رفتاری کے خطرات اور دیگر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی،اس موقع پرسینئر پولیس افسران نے کہاکہ اسلام آبادپولیس کی آگاہی ٹیم اسلام آباد کے مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میںطلباءکے لئے ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی لیکچرز کا اہتمام کر رہی ہے.

اس کے علاوہ مختلف شاہراوں پر بھی شہریوں کو ٹریفک قوانین کے متعلق معلومات فراہم کر رہی ہے، تقریب کے اختتام پر کالج کے اساتذہ اور دیگر شرکاءنے اسلام آبادپولیس کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آبادپولیس کے آگاہی ونگ نے طالبات کے لئے اچھی ورکشاپ کا انعقاد کیاجس سے بہت سی باتیں سیکھنے کو ملیں،ایسی ورکشاپس کا انعقاد بہت ضروری ہیں، اس موقع پر آگاہی ونگ کے انچارج نے شرکاءکو ٹریفک قوانین پر عملدرآمداور محتاط انداز میں گاڑی چلاتے ہوئے اپنی اور دوسروں کی جان کا تحفظ یقینی بنانے کی تلقین کی۔

تازہ ترین

September 20, 2024

سینیٹ خارجہ امور کمیٹی کی بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے سہولت ڈیسک کے قیام کی  تجویز

September 20, 2024

اسلام آباد ٹریفک پولیس کےآگاہی ونگ کی جانب سے طالبات کی کیلئے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز G-8 میںایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

September 20, 2024

‏ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے سواں زون کے افسران سے اہم اجلاس۔

September 20, 2024

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے سابق صدر و رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر عارف علوی نے منصورہ میں ملاقات کی

September 20, 2024

میاں محمد اسلم کا ملک گیر ممبر سازی مہم کے سلسلے میں اسلام آباد کی یونین کونسل آئی ٹین کے دورہ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی