اسلام آباد(آئی ایم ایم)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔11 کاروائیوں میں 52 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 45 کلوگرام منشیات برآمد، 10 ملزمان گرفتار۔تعلیمی اداروں میں کارروائیاں۔ ترامڑی چوک اسلام آباد کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان کے قبضے سے 55 گرام چرس اور 30 گرام آئس برآمد۔ای الیون اسلام آباد میں موٹر سائیکل سوار ملزم کے قبضے سے 10 گرام کوکین اور 1.8 کلوگرام آئس برآمد۔کنال روڈ پر واقع یونیورسٹی کے قریب گاڑی سے 1.5 کلو گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار۔توغ بالا پنڈی روڑ کوہاٹ پر واقع کالج کے قریب موٹر سائیکل سوار سے 350 گرام چرس اور 220 گرام آئس برآمد۔ مالاکنڈ میں واقع یونیورسٹی کے قریب 4.8 کلو گرام چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف۔
میانمر موڑ سوپر ہائی وے سہراب گوٹھ کراچی کے قریب 18 کلو گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار۔پشتخرہ چوک رنگ روڈ پشاور سے 12 کلوگرام چرس برآمد۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے بیگ سے 660 گرام آئس برآمد۔مارلے چیک پوسٹ پاک پتن کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 850 گرام افیون، 1.8 کلوگرام چرس اور 50 گرام آئس برآمد۔میرپور آزاد کشمیر میں واقع کوریئر آفس میں یوکے بھیجے جانے والے پارسل سے 16 گرام ویڈ برآمد۔ ملتان میں واقع کوریئر آفس میں تھائی لینڈ سے بھیجے گئے پارسل سے 1.2 کلو گرام ویڈ برآمد۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔