وفاقی وزیر برائے امور کشمیر امیر مقام سے مسلم لیگ (ن) آزاد جموں کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر کی ملاقات

اسلام آباد(آئی ایم ایم)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام سے مسلم لیگ (ن) آزاد جموں کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر کی قیادت میں ایک وفد نے بدھ کو ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد میں مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کے نائب صدر ڈاکٹر نجیب نقی اور سردار طارق محمود شامل تھے۔ ملاقات کے دوران ،مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ڈھونگ انتخابات ، آزاد جموں و کشمیر کی ترقی اور مجموعی سیاسی صورتحال سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ بھارت غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں جعلی انتخابات کروا رہا ہے جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ،اخلاقی اور سفارتی حمایت سے کبھی بھی دستبردار نہیں ہو گا .انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر میں ڈھونگ الیکشن کو مسترد کرتے ہیں- انتخابات کی کوئی قانونی یا اخلاقی, یا آئینی بنیاد نہیں ہے،وفاقی وزیر امور کشمیر نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور مسلم لیگ (ن) اس سلسلے میں اپنا فعال کردار ادا کرتے رہیں گے-ہم مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک خاموش نہیں بیٹھیں گے آزاد جموں و کشمیر کی ترقی میں پہلے بھی مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے بہت بڑا کردار ادا کیا ہے اور کر تےرہے گے-مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے اس موقع پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام مقبوضہ کشمیر میں ہونے بھارتی فوج کی سنگینوں میں ہونے والے جعلی اور ڈھونگ انتخابی عمل سے بیزار ہیں اور اسے مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں سبز ہلالی پرچم جب سربلند ہوتا ہے تو کشمیری عوام کے چہرے چمک اٹھتے ہیں اس رشتے کو بھارت کے منافقانہ اور دوغلے اقدامات کبھی ختم نہیں کر سکتے ۔

تازہ ترین

October 18, 2024

اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف میں منشیات فروشی اور منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

October 17, 2024

وفاقی وزارتِ تعلیم گرلزسپورٹس کارنیوال آج سے شروع ہوگا

October 17, 2024

چیئرمین سی ڈی اے کا سیرینہ اور F-8 (پی ٹی سی ایل چوک) انٹرچینجز کی تعمیر کے حوالے سے جائزہ اجلاس

October 17, 2024

گرو گرین نیٹ ورک کا ایشیائی ترقیاتی بینک سے فوسل فیول منصوبوں کی فنڈنگ بند کرنے کا مطالبہ

October 17, 2024

سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ کی قیادت میں ٹریفک پولیس کی کارکردگی میں بہتری آگئی ہے ، شیخ بابر کھرانہ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ