پاکستان محفوظ، پائیدار اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ نظام کے فروغ کے لیے پرعزم ہے،صدر مملکت

اسلام آباد (آئی ایم ایم)صدر مملکت آصف علی زرداری نے محفوظ، پائیدار اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ نظام کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا جس سے امن اور خوشحالی کے دور کا آغاز ہوگا۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار بیجنگ میں ہونے والے عالمی پائیدار ٹرانسپورٹ فورم2024 سے ویڈیو خطاب میں کیا۔ صدر مملکت نے اپنے خطاب میں اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے فروغ میں چین کے قائدانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان پائیدار ترقی کو فروغ دینے اور علاقائی اور عالمی اقتصادی خوشحالی میں چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔

انہوں نے چین کے صدر شی چن پھنگ کی قیادت میں چین کے قومی ترقی کے منصوبوں کو بھی سراہا۔ صدر مملکت نے حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے فورم کو آگاہ کیا کہ پاکستان نے خواتین کے لیے خصوصی پنک بسیں متعارف کرائی ہیں تاکہ پبلک ٹرانسپورٹ کا محفوظ، آرام دہ اور قابل رسائی طریقہ فراہم کیا جاسکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کی ضروریات پورا کرنے کے لیے موثر، ماحول دوست ٹرانسپورٹ کیلئے پائیدار انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دیہی علاقوں کی سڑکوں تک رسائی 92 فیصد تک ہوگئی ہے جو نمایاں بہتری ہے ،دیہی علاقوں کی رسائی میں اضافہ پائیدار ترقی کے فروغ اوردیہی آبادی کو بنیادی خدمات کی فراہمی بہتر بنانے میں مددگار ہوگا۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کو بنیادی ڈھانچے کی پائیدار دیکھ بھال اور موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، گزشتہ 5 سال میں تباہ کن سیلابوں، شدید بارشوں سمیت موسمی حالات نے پاکستان کے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا ہے ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان رکن ممالک کی ٹرانسپورٹ انتظامیہ کے درمیان پائیدار ٹرانسپورٹ تعاون کا حمایتی ہے۔

تازہ ترین

October 18, 2024

وزیر اعظم کی موسمیاتی معاون رومینہ خورشید عالم کا موسمیاتی اتھارٹی پر متفقہ موسمیاتی کارروائی کے لیے شراکت داروں سے رابطہ قائم کرنے پر زور

October 18, 2024

خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی اے این پی کی تجویز صوبہ ہزارہ تحریک نے مسترد کردی

October 18, 2024

مرکزی جمعیة و اہلحدیث یوتھ فورس حلقہ کھیالی شاہ پور کے زیر اہتمام 21ویں کانفرنس

October 18, 2024

چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر زرداری کی قیادت میں شہیدوں کا مشن مکمل کرینگے، چودھری اسلم گل

October 18, 2024

ایف پی سی سی آئی کے صدر کا آئی سی سی آئی کا دورہ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ