صدر مملکت آصف علی زرداری کا نیشنل نیوز پیپرریڈرشپ ڈے کے موقع پر پیغام

اسلام آباد(آئی ایم ایم)صدر مملکت آصف علی زرداری کا نیشنل نیوز پیپرریڈرشپ ڈے کے موقع پر پیغام۔اخبارات کے قارئین کے عالمی دن پر آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (APNS) کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔اخبارات سیاسی شعوربڑھانے اور شہریوں کو ان کے حقوق اور ذمے داریوں سے آگاہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اخبارات خبریں فراہم کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ اس خاص موقع پر اخبارات سے گزارش ہے کہ وہ ہمارے معاشرے میں اخلاقی اور جمہوری اقدار کو فروغ دیں۔ اخبارات کے ذریعے لوگوں میں سماجی و اقتصادی مسائل سے آگاہی کے ساتھ ساتھ برداشت، رواداری، بین المذاہب ہم آہنگی، حب الوطنی اور انسانی حقوق کے احترام کو بھی فروغ دینا چاہیے۔اس تیز رفتار ڈیجیٹل دور میں اخبارات کا کردار غلط معلومات اور جعلی خبریں روکنے کے حوالے سے بہت اہمیت اختیا رکر گیا ہے۔ اخبارات کو جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے جعلی خبروں کی حوصلہ شکنی کے لیے درست اور حقائق پر مبنی خبریں فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ اخبارات جھوٹی معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے اور حقائق پر مبنی خبروں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں۔ ذمے دار پریس خبروں کی رپورٹنگ میں درستگی، انصاف پسندی اور توازن کے اعلیٰ ترین معیار کو برقراررکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذمے دار پریس پسماندہ آوازوں کو سننے کے لیے ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کرتا ہے۔پریس کو اہم مسائل پر لوگوں کی رہنمائی اور آگاہی کے لیے تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے۔ہم قارئین کے اس دن پر ایک آزاد اور ذمہ دار پریس کی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں جو جمہوری نظام کی کامیابی کے ساتھ ساتھ قومی اور بین الاقوامی اہمیت کے مسائل پر رائے عامہ کی تشکیل کے لیے راہ ہموار کرے.

تازہ ترین

October 18, 2024

وزیر اعظم کی موسمیاتی معاون رومینہ خورشید عالم کا موسمیاتی اتھارٹی پر متفقہ موسمیاتی کارروائی کے لیے شراکت داروں سے رابطہ قائم کرنے پر زور

October 18, 2024

خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی اے این پی کی تجویز صوبہ ہزارہ تحریک نے مسترد کردی

October 18, 2024

مرکزی جمعیة و اہلحدیث یوتھ فورس حلقہ کھیالی شاہ پور کے زیر اہتمام 21ویں کانفرنس

October 18, 2024

چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر زرداری کی قیادت میں شہیدوں کا مشن مکمل کرینگے، چودھری اسلم گل

October 18, 2024

ایف پی سی سی آئی کے صدر کا آئی سی سی آئی کا دورہ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ