اسلام آباد(آئی ایم ایم)ڈائریکٹر جنرل کیپٹن ریٹائرڈ محمد ظفر اقبال کی سر پرستی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی کمیٹی روم میں تمام ڈائریکٹرز کی میٹنگ ہوئی۔جس میں ڈائریکٹرز نے پروجیکٹس ایف /14-ایف 15،گرین انکلیو ون،جی 14،جی 15،پارک روڈ، سکائی گارڈن کے انفراسٹرکچر اور ڈیویلپمنٹ پر بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر جنرل نے اپارٹمنٹس اور سیکٹرز کی ڈویلپمنٹ میں الاٹیز کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ڈائریکٹر جنرل نے ڈائریکٹر لینڈ،ڈائریکٹرسٹاف،ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر ایڈمن،ڈائریکٹر انفورسمنٹ، ڈائریکٹر پلاننگ،ڈائریکٹرIT، اورپروجیکٹ ڈائریکٹرز کو مزید یہ ہدایت دی کہ پراجیکٹ میں ڈیجیٹلائزیشن اور ڈیجیٹائزیشن کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ الاٹیز کو اپنے پلاٹ/میمبر شپ/الاٹمنٹ کی ڈیٹیلز ایک پلیٹ فارم پر دستیاب ہو۔
ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے شاندار پراجیکٹ جہاں سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ سرمایہ کاری کا سنہری موقع ہے وہیں اس سے تعمیراتی شعبہ اور اس سے مسلک 40 سے زائد صنعتوں کو بھی فروغ حاصل ہوگا اور ہنر مند
نو جوانوں کو بالواسطہ اور بلا واسطہ روزگار کے ہزاروں لاکھوں مواقع بھی میسر ہوں گے جس سے ملکی معیشت میں ترقی اور غربت کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔ لہذا ایسے پراجیکٹس ہمارے لیے شہ رگ کی اہمیت رکھتے ہیں۔