گلگت بلتستان منی میراتھن ریس عون علی نے جیت لی،

اسلام آباد،گلگت (محمد حسین) گلگت بلتستان منی میراتھن ریس عون علی نے جیت لی جبکہ زعیم الدین دوسرے اور زین العابدین تیسرے نمبر پر رہے۔ اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان بریگیڈیئر ریٹائرڈ وجاہت حسین نے اتھلیٹس میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پرگلگت بلتستان اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے صدر کرنل (ر) کریم شاہ اور جنرل سیکرٹری سکندر مرزا بھی موجود تھے۔ میرا تھن میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے اتھلیٹ کو 40ہزار روپے، دوسری پوزیشن والے کو 30 ہزار روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے اتھلیٹ کو 20 ہزار روپے کا انعام دیا گیا. ریس میں چوتھی اور پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے اتھلیٹس کو پانچ پانچ ہزار روپے انعام دیا گیا۔اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان اور گلگت بلتستان اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منی میراتھن ریس سٹی پارک گلگت سے شروع ہوکر مقررہ فاصلہ دوبارہ اسی مقام پر اختتام پذیر ہوئی، بڑی تعداد میں شہریوں نے ریس میں حصہ لیا، عون علی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میراتھن ریس جیت لی جبکہ زعیم الدین دوسرے اور زین العابدین تیسرے نمبر پر رہے، سائوتھ ایشیاء اتھلیٹکس کے چیئرمین و نائب صدر ایشیاء اتھلیٹکس میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی نے گلگت میں میرا تھن کے کامیاب انعقاد پر آرگنائزر کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ گلگت بلتستان میں ایسے مقابلے آئندہ بھی منعقد ہوتے رہیں گے۔

تازہ ترین

October 18, 2024

وزیر اعظم کی موسمیاتی معاون رومینہ خورشید عالم کا موسمیاتی اتھارٹی پر متفقہ موسمیاتی کارروائی کے لیے شراکت داروں سے رابطہ قائم کرنے پر زور

October 18, 2024

خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی اے این پی کی تجویز صوبہ ہزارہ تحریک نے مسترد کردی

October 18, 2024

مرکزی جمعیة و اہلحدیث یوتھ فورس حلقہ کھیالی شاہ پور کے زیر اہتمام 21ویں کانفرنس

October 18, 2024

چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر زرداری کی قیادت میں شہیدوں کا مشن مکمل کرینگے، چودھری اسلم گل

October 18, 2024

ایف پی سی سی آئی کے صدر کا آئی سی سی آئی کا دورہ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ