برگیڈ کمانڈر لکی مروت برگیڈیئر علی انجم سید نے کمانڈنگ آفیسر کے ہمراہ پہاڑ خیل میں سالانہ تبلیغی اجتماع کے مقام کا دورہ کیا اور تبلیغی اجتماع کے منتظمین اور علماء کرام سے ملاقات کی۔ملاقات میں اجتماع کی سیکیورٹی اور انتظامی امور سمیت دیگر درپیش مشکلات کے حل سے متعلق بھر تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ کمانڈر نے علمائے کرام سے مستند اسلامی تعلیمات کے فروغ اور قیام امن کے لیے علماء کے کردار پر بات چیت کی اور ان پر زور دیا کہ وہ اپنے مذہبی خطبات کے دوران اتحاد اور امن کا پیغام دیں۔یاد رہے کہ لکی مروت سالانہ تبلیغی اجتماع کل سے شروع ہوا۔جسمیں 20 سے 25 لاکھ افراد کی آمد متوقع ہے۔