ملک میں پہلے سے تباہ حال زراعت کو مزید تباہ کیا جا رہا ہے، خالد حسین باٹھ

اسلام آباد(سٹی رپورٹر) کسان اتحاد کے مرکزی چیئرمین خالد حسین باٹھ نے کہا ہے کہ ملک میں پہلے سے تباہ حال زراعت کو مزید تباہ کیا جا رہا ہے، شوگر ملز، فیکٹری کنٹرول ایکٹ کے نام سے ہر صوبے میںرائج قانون ملک کی اشرافیہ کو فائدہ پہچانے کے لیے بنایا گیا ہے جس میں کسان کا کوئی تحفظ نہیں ہے، حکومت پنجاب نے یہ اعلان کیا ہے کہ ہم گنے کی قیمت مقرر نہیں کریں گے اور اسکو اوپن کر دیا گیاجبکہ کئی دہایوں سے یہ قانون نافذہے اور تمام صوبائی حکومتیں ہر سال گنے کے نرخ متعین کرتی تھیں،۔ بجلی چوری کے نام پر ر پنجرز کے ذریعے کسانوں کے ٹیوب ویل کے کنکشن کاٹے اور ٹرانسفارمراتارے جا رہے ہیں،اگر حکومت نےاگلے دس دن تککسانوں کا بجلی بلوں میں متنازعہرقم کا مسئلہ حل نہ کیا توملک بھر کے کسان پوری قوت سے اسلام آباد میں دھرنا دینگے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں کسان اتحاد کے دیگر رہنماؤں مرکزی صدر میاں عمر مسعود، مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری افتخار احمد و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہر سال اربوں ڈالر کا چاول ایکسپورٹ کرتا ہے، جس سے ملک میں زرمبادلہ آتا ہے۔

اس سال چاول کی پیداوار میں پچاس فیصد کی آئی۔ جسکی وجہ جسکی وجہ فیڈرل سیڈ سرٹیفیکیشن ڈیپارٹمنٹ نے غیر معیاری اور ناکس بیجوں کو سرٹیفائڈ کیا اور کسانوں کو اربوں روپے کا نقصان ہواجبکہ گندم میں بھی کسانوں کو ایک ہزار روپے کا نقصان پہنچایا گیا جس سے مارکیٹ ویران ہوگئی اور گندم کا ریٹ مزیدکم ہو گیا ہے۔ کھادوں کےریٹ کیس کی سبسڈی کے باوجود پچھلے پانچ سال میں پانچ سوگنا اضافہ کر دیا گیاجوکہ ابھی تک کم نہ ہو سکا،ٹیوب ویل کی بجلی کے نرخ گزشتہ سات سال میں پانچ روپے فی یونٹ سے بڑھ کر پچاس روپے فی یونٹ پر پہنچ چکا ہے، کسانوں کی سبزی مقررہ ریٹ لسٹ سے اوپر نہیں بک سکتی منڈیوں میں انتظامیہ آکر بولی بند کروادیتی ہے اور کم ریٹ پر بکواتی ہے.

درج بالا وہ عوامل ہیں جن سے زراعت کی تباہی ہو چکی ہے اور کسان خود کشیاں کرنے کے لیے مجبور ہو چکے ہیں کسانوں کی زندگی تنگ کر دی گئی ہے ان حالات میں کسان اگلی فصلین اگانے کے قابل نہیں رہے، IPPS جو کہ اس ملک کو لوٹ رہے ہیں انکو پوچھنے والا کوئی نہیں۔ زراعت کی تباہی اس ملک کی تباہی ہوگی، ہم کسان حکومت پاکستان اور صوبائی حکومتوں سے اپیل کرنے آئے ہیں کہ ہمارے حالت زار پر رحم کریں، اگر حکومت نے ہمارے مسائل حل نہ کیے تو ہم احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے اور پاکستان کی تمام تر سیاسی ، سماجی فلاحی تنظیموں کو ساتھ لے کر احتجاج کریں گے اور اسلام آباد میں بھرپور دھرنا دینگے۔

تازہ ترین

November 26, 2024

ملک کے سیاسی حالات، احتجاج اور راستوں کی بندش پر کاروباری برادری پھٹ پڑی

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ