معلومات تک رسائی کا عالمی دن، پاکستان میں آر ٹی آئی کوئز مقابلہ کے فاتحین کا اعلان، چیف انفارمیشن کمشنر

اسلام آباد (آئی ایم ایم)چیف انفارمیشن کمشنر شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل انیس اے کے تحت معلومات تک رسائی کا بنیادی حق شہریوں اور حکومت پاکستان کے مابین تعلقات کو مستحکم کرنے کا باعث بن رہا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے معلومات تک رسائی کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان انفارمیشن کمیشن کے زیر اہتمام پریس نیٹ ورک آف پاکستان کے اشتراک سے پاکستان آر ٹی آئی کوئز مقابلہ 2024 کے فاتحین کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کیا، چیف انفارمیشن کمشنر نے کوئز جیتنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ معلومات تک رسائی کا عالمی دن ہر شخص کو معلومات حاصل کرنے کے مساوی حق کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیتاہے،علاوہ ازیں عالمی دن پاکستانی شہریوں کو معلومات تک رسائی کے لیے بااختیار بنانےکیلئے پاکستان انفارمیشن کمیشن کی جانب سے کی جانے والی پیش رفت اور کوششوں کا جائزہ لینے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔

اس موقع پر پریس نیٹ ورک آف پاکستان کے سربراہ صباح الدین قاضی نے کہا کہ ا نفارمیشن ایکٹ ہمارے ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے ایک تاریخی کامیابی ہے جو کسی بھی مہذب معاشرے میں شفافیت کا عمل یقینی بنانے کیلئے ناگزیر ہے۔آر ٹی آئی کوئز مقابلے کا مقصد معلومات تک رسائی کے حق کی اہمیت کے بارے میں عوامی بیداری کو بڑھانا ہے، جو کہ پائیدارترقی کیلئے اقوام متحدہ کے 2030 کے ایجنڈے کے حصول کے لیے کلیدی محرک ہے۔ منتظمین کے جانب سے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق کوئز مقابلے میں ملک بھر سے کل 2,511 اندراجات جمع کروائے گئے ہیں جن میں 49.98 فیصد خواتین تھیں، بورے والا، چترال، ڈسکہ، مٹھی، اسکردو، کوئٹہ اور آزاد کشمیر سمیت دور دراز علاقوں میں رہنے والے شہریوں نے بھی مقابلے میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی۔

تازہ ترین

October 18, 2024

وزیر اعظم کی موسمیاتی معاون رومینہ خورشید عالم کا موسمیاتی اتھارٹی پر متفقہ موسمیاتی کارروائی کے لیے شراکت داروں سے رابطہ قائم کرنے پر زور

October 18, 2024

خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی اے این پی کی تجویز صوبہ ہزارہ تحریک نے مسترد کردی

October 18, 2024

مرکزی جمعیة و اہلحدیث یوتھ فورس حلقہ کھیالی شاہ پور کے زیر اہتمام 21ویں کانفرنس

October 18, 2024

چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر زرداری کی قیادت میں شہیدوں کا مشن مکمل کرینگے، چودھری اسلم گل

October 18, 2024

ایف پی سی سی آئی کے صدر کا آئی سی سی آئی کا دورہ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ