اسلام آباد(آئی ایم ایم)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے اعزاز میں اسلام آباد کلب میں ایک پروقار عشائیہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان کے اعلیٰ معززین سمیت متعدد ممالک کے سفارتکاروں اور عالمی سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا اور پاکستان کا ایک مثبت اور سافٹ امیج پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے باسی امن پسند لوگ ہیں یہ صوبہ عرصہ دراز سے امن اور ترقی کے دشمن عناصر کی سازشوں کی لپیٹ میں ہے عالمی برادری کو خیبرپختونخوا کے باسیوں کی محرومیوں کے ازالہ اور انکی ترقی کے لیئے آگے بڑھ کر کام کرنا ہوگا گورنر نے زور دیا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری اور سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں، ہم ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہےانہوں نے سوات میں غیر ملکی سفیروں کے قافلے پر ہونے والے حالیہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ایسے واقعات صوبے اور ملک کی مجموعی ترقی اور امن کو متاثر کرنے کی سازش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جلد ہی غیر ملکی سفیروں کو گورنر ہاؤس میں مدعو کیا جائے گا اور صوبہ کا سافٹ امیج روشن کرانے میں ہم جدوجہد جاری رکھیں گے ، تقریب سے انجمن ہلال احمر پاکستان خیبر پختونخوا کے چیئرمین حبیب ملک اورکزئی ، ڈپٹی سیکرٹری وزارت خارجہ حامد اصغر خان نے بھی خطاب کیا ۔
تقریب میں ہیومین رائٹس کے حوالہ سے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں شیلڈز تقسیم کی گئیں ، تقریب کے بعد گورنر خیبر پختون خواہ غیر ملکی سفیروں جن میں فرانس کے سفیر نیکولس گیلے ، جاپان کے سفیر عطر تاکیشی ، سری لنکا کے ہائی کمشن چیریسٹی رابن ، چیک ریپبلک لیڈیسکیو سٹین ہوبیل ، انڈونیشیا کے سفیر رحمت ، پرتگال کے سفیر مینوئل فریڈریکو، کنیڈا کی ہائی کمشن مس والیریس ، آسٹریلیا کو پولیٹیکل سیکریٹری رچرڈ سالمن اور دیگر شرکاء تقریب میں گھل مل گئے اور ان کے ساتھ خیبر پختون خواہ میں امن کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کرتے رہے