گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا رحیم یار خان میں عوامی استقبال، پیپلز پارٹی کی خدمات کو سراہا

رحیم یار خان(آئی ایم ایم)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کے وسیع تر مفاد میں کام کیا ہے اور عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے رحیم یار خان میں سابق امیدوار صوبائی اسمبلی راجہ سولنگی کی جانب سے دعا چوک پر منعقدہ عوامی استقبالیہ تقریب سے خطاب کیا، جلسہ سے میزبان سابق امیدوار راجہ سولنگی ، پیپلز پارٹی رحیم یار خان کے صدر سردار حبیب الرحمن خان نے بھی خطاب کیا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہر دور میں عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے ہیں اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رحیم یار خان کے عوام نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کی قیادت پر اعتماد کیا اور اس قیادت نے یہاں کے باسیوں اور وسیب کی بھرپور خدمت بھی کی انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ہماری جماعت کی مخلص لیڈر ہیں وہ ان شاءاللہ رحیم یار خان آئیں گی اور یہاں کی خواتین کو بی آئی ایس پی سے متعلق تمام مسائل حل کرینگی انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں وزیر اعظم پاکستان بلاول بھٹو زرداری ہونگے اور عوامی خدمت کے نئے دور کا آغاز ہوگا انہوں نے شدید گرمی میں شاندار عوامی اجتماع کے انعقاد پر راجہ سولنگی کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کو مضبوط بنانے کے لیے جمہوری اقدار کو فروغ دیا اور آئینی بالادستی قائم رکھنے کی جدوجہد کی۔انہوں نے موجودہ سیاسی حالات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ملکی استحکام اور عوامی خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ پاکستان کو درپیش مشکلات کا خاتمہ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن کی صورتحال انتہائی ناگفتہ بہہ ہے۔ وزیر اعلی ڈائیلاگ بولنے دھمکیاں دینے اور معاہدات کی پاسداری تک محدود ہے صوبہ میں کرپشن عام ہے اور عوام عدم تحفظ کے احساس سے دوچار ہیں قبل ازیں رحیم یار خان سٹی سے پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار اور معروف عوامی شخصیت راجہ سولنگی نے اپنے خطاب میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ گورنر نے ایک ورکر کی دعوت پر رحیم یار خان جلسہ میں شرکت کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے کتنی محبت کرتے ہیں پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کو ہم سلام پیش کرتے ہیں جس نے اتنے اعلی ظرف انسان کو گورنر خیبرپختونخوا بنایا ۔ گورنر خیبرپختونخوا کو رحیم یار خان ائیرپورٹ سے خصوصی قافلہ میں جلسہ گاہ لے جایا گیا جہاں عوام کی بڑی تعداد نے دعا چوک پر ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں جیئے بھٹو ۔ جئے بے نظیر ، جئے زرداری ، جئے بلاول بھٹو زرداری اور فیصل کریم کنڈی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے.

تازہ ترین

November 26, 2024

ملک کے سیاسی حالات، احتجاج اور راستوں کی بندش پر کاروباری برادری پھٹ پڑی

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ