راولپنڈی(آئی ایم ایم)جاتلی پولیس کی اہم کاروائی.قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار.اشتہاری ذیشان نے ساتھیوں کے ہمراہ سابقہ دشمنی پر عروج الحسن کو قتل کر دیا تھا.واقعہ کا مقدمہ گزشتہ سال تھانہ جاتلی میں درج کیا گیا تھا.جاتلی پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروۓ کار لاتے ہوئے اشتہاری کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا.
اشتہاری کے 02 ساتھی قبل ازیں گرفتار ہو چکے ہیں. ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا ہے کہ اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جاۓ گی.سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے.